کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2025ء) ملزم ساحر حسن سے ملنے والا موبائل فرانزک کیلئے لاہور بھیج دیاگیا، فرانزک کے بعد مزید نام سامنے آنے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق ویڈ برآمدگی کیس میں ملزم ساحر حسن سے ملنے والا موبائل فرانزک کیلئے لاہور بھیج دیا گیا۔تفتیشی ذرائع نے بتایا کہ ملزم بازل کی ٹریول ہسٹری بھی ایف آئی اے سے مانگی جائے گی اور ملزم ساحر کے دیگر ساتھیوں کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا تھا کہ ملزم کے ساتھی بازل ودیگر کو شامل تفتیش کیا جائے گا، ملزم کے ساتھی ملک کے دیگر شہروں سے منشیات کانیٹ ورک آپریٹ کر رہے تھے۔لاہور،کراچی،اسلام آبادودیگرشہروں سے منشیات کانیٹ ورک آپریٹ ہو رہا تھا تاہم 3 اہم ملزمان کیخلاف شواہد بھی حاصل کرلیے گئے ہیں اور ملزمان کو شامل تفتیش کرنے کے لیے عدالت سے بھی رجوع کرلیا گیا۔تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ موبائل فون کی فرانزک کے بعد مزید نام بھی سامنے آسکتے ہیں۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

مصطفی قتل کیس، ارمغان کے گھر چھاپے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

 

8 ؍فروری کو پولیس چھاپے کے وقت ارمغان اپنے گھر میں برہنہ حالت میں گھوم رہا تھا
فوٹیج میں ڈی ایس پی احسن ذوالفقار اور ایک اہلکار کو زخمی حالت میں دیکھا جا سکتا ہے

مصطفی قتل کیس کا معاملے میں تفتیشی پولیس نے ارمغان کے گھر ڈیفنس خیابان مومن میں چھاپے کی سی سی ٹی وی فوٹیج جاری کر دی فوٹیج میں ڈی ایس پی احسن ذوالفقار اور ایک اہلکار کو زخمی حالت میں دیکھا جا سکتا ہے ۔مصطفی قتل کیس کا معاملے میں تفتیشی پولیس نے ارمغان کے گھر ڈیفنس خیابان مومن میں چھاپے کی سی سی ٹی وی فوٹیج جاری کر دی۔فوٹیج میں ڈی ایس پی احسن ذوالفقار اور ایک اہلکار کو زخمی حالت میں دیکھا جا سکتا ہے ، ملزم ارمغان اسلحہ چلانے کا ماہر نکلا جس کی پولیس کو توقع نہیں تھی، فوٹیج میں ملزم ارمغان کی فائرنگ کرتے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے ۔8 فروری کو پولیس کے چھاپے کے وقت ملزم ارمغان اپنے گھر میں برہنہ حالت میں گھوم رہا تھا جو فوٹیج میں دیکھا گیا۔ فوٹیج میں دیکھا گیا کہ ملزم ارمغان کے ساتھ ایک لڑکی بھی موجود ہے ، ملزم پولیس پر اندھا دھند فائرنگ کرتا رہا، ملزم نے گھر کی بالائی منزل سے اترتے ہوئے سیڑھی کا سہارا لیکر دوبارہ فائرنگ کی جو فوٹیج میں دیکھا گیا۔ارمغان نے ایم فور گن کے آگے ٹارچ بھی جلائی رکھی تھی، ملزم دو مرتبہ پولیس پر فائرنگ کر کے کمرے میں چلا گیا، سی سی ٹی وی فوٹیج میں پولیس کو ملزم ارمغان کے گھر کے باہر منصوبہ بندی کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ۔پولیس اہلکاروں کو ملزم ارمغان کے گھر میں داخل ہوتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے ، پولیس اہلکار گھر کے مختلف حصوں میں داخل ہوتے ہیں، ملزم ارمغان گھر کی بالائی منزل سے پولیس پر فائرنگ کرتا رہا۔پولیس موبائل کے ذریعے بنگلے کا دروازہ ٹکر مار کر کھولا گیا، سیڑھیوں کی جانب جب پولیس افسران و اہلکار پہنچے تو ملزم ارمغان نے فائرنگ شروع کردی۔فائرنگ سے ڈی ایس پی احسن ذوالفقار اور اہلکار زخمی ہوئے ، زخمی پولیس افسر اور اہلکار فرش پر گھسیٹتے ہوئے باہر نکلے ، اسی وقت ایک لڑکی بھی ارمغان کے کمرے سے نکلتے دیکھی جاسکتی ہے ، ذرائع نے بتایا کہ مزکورہ وڈیو پولیس نے خود شائع کرائی ہے ۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور: پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی سے فرانزک ہونے والے اسلحے کی چوری کا انکشاف ، ملازم ہی ملوث نکلا
  • اسلام آباد: نوجوان نے 22 سالہ طالبہ کو روم میٹس کے سامنے ہاسٹل میں گولی مار کر قتل کر دیا
  • پنجاب شدید گرمی کی لپیٹ میں، محکمہ موسمیات نے بُری خبر سنادی
  • 2025-26 وفاقی بجٹ خسارہ 7222 ہزار ارب رہنے کا امکان
  • کے پی حکومت کا صحت کارڈ میں مزید سہولیات شامل کرنے کا فیصلہ
  • ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کا سابقہ کرائم ریکارڈ سامنے آ گیا
  • مصطفی قتل کیس، ارمغان کے گھر چھاپے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی
  • مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان کی پولیس پر فائرنگ، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی
  • اسلام آباد میں اہم عمارتوں پر کالعدم تنظیم کی چاکنگ کر کے سوشل میڈیا پر تشہیر کرنے والا ملزم گرفتار
  • اسلام آباد: کالعدم تنظیم کی تشہیر کرنے والا ملزم گرفتار، ذرائع سی ٹی ڈی