Jang News:
2025-04-22@07:25:03 GMT

قومی اسمبلی کا اجلاس7 اپریل کو طلب

اشاعت کی تاریخ: 29th, March 2025 GMT

قومی اسمبلی کا اجلاس7 اپریل کو طلب

---فائل فوٹو 

قومی اسمبلی کا اجلاس7 اپریل کی شام 5 بجےطلب کر لیا گیا۔

قومی اسمبلی کا اجلاس صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مشورے پر طلب کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اجلاس میں معمول کا حکومتی ایجنڈا زیرِ بحث آئے گا، حکومت مختلف اہم بلز بھی قانون سازی کے لیے پیش کرے گی۔

پارلیمانی ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس 2 ہفتے تک جاری رہے گا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: قومی اسمبلی کا

پڑھیں:

ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ: کیا قومی ٹیم اپنے میچز کھیلنے کے لیے بھارت جائےگی؟

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے واضح کیا ہے کہ قومی ویمنز کرکٹ ٹیم اپنے میچز کھیلنے کے لیے بھارت نہیں جائےگی، ہمارا بی سی سی آئی کے ساتھ جو معاہدہ ہے وہ قائم رہےگا۔

یہ بھی پڑھیں ویمنز پی ایس ایل سمیت اہم اعلانات، محسن نقوی لڑکیوں کی کارکردگی پر خوشی سے سرشار

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستان کے میچز کہاں پر ہوں گے یہ فیصلہ بھارت نے کرنا ہے، کوئی بھی میدان ہو ہماری ٹیم میچز کھیلنے وہاں جائے گی لیکن بھارت نہیں جائے گی۔

واضح رہے کہ ویمنز کرکٹ ٹیم نے بھارت میں شیڈول آئی سی سی ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے، قومی ٹیم ورلڈ کپ کوالیفائر میں ناقابل شکست رہی، اور آخری میچ میں بنگلہ دیش کو شکست دی۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہاکہ آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے پر ویمنز کرکٹ ٹیم کو انعام سے نوازا جائےگا، یہ ان کا حق ہے، ہار جیت کھیل کا حصہ ہے، لیکن ٹیم کو متحد ہوکر کھیلنا چاہیے۔

انہوں نے کہاکہ جب ٹیم مل کر کھیلے تو نتیجہ ضرور نکلتا ہے، لڑکیوں کو کارکردگی پر انعام سے نوازا جائےگا۔ یہ فتوحات ایک دن کا نتیجہ نہیں اس کے پیچھے محنت ہے، چھوٹی چھوٹی تبدیلیاں کیں جس کا نتیجہ آپ کے سامنے ہے، ہماری مینز ٹیم انڈر 19 اور پاکستان شاہینز بھی فتوحات کے ٹریک پر آئے گی۔

انہوں نے کہاکہ قومی مینز کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کا فیصلہ کچھ روز میں ہو جائے گا، ہم ویمنز کرکٹ کے پی ایس ایل کا پلان بھی کررہے ہیں۔ ویمنز کرکٹ ٹیم کے لیے بھی پاور ہٹنگ کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان اور بنگلہ دیش نے ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا

صحافی نے سوال کیاکہ محمد رضوان آج کل اتنے غصے میں کیوں ہیں؟ جس کے جواب میں چیئرمین پی سی بی نے کہاکہ میں اس پر کچھ نہیں کہوں گا، جو بھی کارکردگی دکھائے گا اس کے لیے خوشخبری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews بھارت میزبان بی سی سی آئی پی سی بی چیئرمین پی سی بی محسن نقوی ہائبرڈ ماڈل وی نیوز ویمنز کرکٹ ٹیم ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ

متعلقہ مضامین

  • سعودی عرب نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا:ایاز صادق
  • اراکین اسمبلی کو اجلاس میں شرکت کا سخت پیغام غلطی سے پی ٹی آئی رکن کو بھی ارسال
  • پوپ کی رحلت: ٹرمپ نے قومی پرچم سرنگوں رکھنے کا حکم دے دیا
  • کوئٹہ، ملی یکجہتی کونسل کا فلسطین کی حمایت میں 26 اپریل کو احتجاج کا اعلان
  • پاکستان میں پولیو کے خلاف سال کی دوسری قومی مہم کا آغاز
  • سینیٹر فیصل سبزواری کی والدہ کراچی میں انتقال کرگئیں
  • جے یو آئی کا 27 اپریل کو لاہور میں غزہ ملین مارچ کا اعلان
  •  قانون کی حکمرانی ہوتی تو ہمارے رہنما جیل میں نہ ہوتے :  عمرایوب
  • ایم کیو ایم سندھ کے پانی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی: فاروق ستار 
  • ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ: کیا قومی ٹیم اپنے میچز کھیلنے کے لیے بھارت جائےگی؟