صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس 7 اپریل کوطلب کر لیا
اشاعت کی تاریخ: 29th, March 2025 GMT
اسلام آباد:صدر مملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس مورخہ 7 اپریل ، 2025 بروز پیر شام 5 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کر لیا۔
صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق 1 کے تحت تفویض شدہ اختیارات کو بروئے کار لاتے ہو طلب کیا ہے۔
قومی اسمبلی کا 7 اپریل کو ہونے والا اجلاس سولہویں قومی اسمبلی کا 15 واں اجلاس ہو گا۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: قومی اسمبلی کا
پڑھیں:
سینیٹر فیصل سبزواری کی والدہ کراچی میں انتقال کرگئیں
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے سینیٹر فیصل سبزواری—فائل فوٹومتحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے سینیٹر فیصل سبزواری کی والدہ کراچی میں انتقال کر گئیں۔
ترجمان ایم کیو ایم کے مطابق مرحومہ کی نمازِ جنازہ بعد نماز مغرب شاداب مسجد فیڈرل بی ایریا میں ادا کی جائے گی۔
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے فیصل سبزواری کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔