فلپائن بحیرہ جنوبی چین میں تنازعات کو ہوا دینے سے باز رہے ، چینی فوج
اشاعت کی تاریخ: 29th, March 2025 GMT
فلپائن بحیرہ جنوبی چین میں تنازعات کو ہوا دینے سے باز رہے ، چینی فوج WhatsAppFacebookTwitter 0 29 March, 2025 سب نیوز
بیجنگ:جنوبی فوجی کمانڈ کے ترجمان ایئر فورس کے سینئر کرنل تھیان جون لی نے کہا ہےکہ چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے جنوبی فوجی کمانڈ نے بحیرہ جنوبی چین کے علاقے میں معمول کے مطابق گشت کیا۔
ہفتہ کے روز ان کا کہنا تھا کہ فلپائن بار بار بیرونی ممالک کو شامل کرتے ہوئے نام نہاد “مشترکہ گشت” کا اہتمام کرتا ہے، بحیرہ جنوبی چین میں غیر قانونی دعووں کو پھیلانے کی کوشش کرتا ہے، عدم استحکام پیدا کرتا ہے اور جان بوجھ کر علاقائی امن و استحکام کو نقصان پہنچاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم فلپائن کو متنبہ کرتے ہیں کہ وہ بحیرہ جنوبی چین میں تنازعات کو ہوا دینے اور کشیدگی بڑھانے سے باز آئے۔ان کا کہنا تھا کہ بیرونی طاقتوں کو شامل کرنا یقینی طور پر بیکار ہے۔
ترجمان نے کہا کہ فوجی کمانڈ کی افواج مسلسل ہائی الرٹ ہیں ۔اس ہائی الرٹ کو برقرار رکھا جائے گا اور ملکی اقتدار اعلی اور سلامتی کے ساتھ ساتھ بحیرہ جنوبی چین کے خطے میں امن و استحکام کا بھرپور دفاع کیا جائے گا ۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: بحیرہ جنوبی چین میں
پڑھیں:
گلوبل سکیورٹی انیشٹو ۔ شورش زدہ دنیا میں ایک امید بن گیا
بیجنگ :2022 میں چینی صدر نے جامع، مشترکہ، تعاون پر مبنی اور پائیدار عالمی سلامتی پر ایک انیشٹو پیش کیا،جس کی جڑیں روایتی چینی ثقافت سے جڑی ہیں ۔ مثال کے طور پر ، یہ انیشٹو ہم آہنگی حاصل کرنے کے لئے اختلافات کو نظرانداز کرنے کی وکالت کرتا ہے اور انسان اور فطرت کے ہم آہنگ بقائے باہمی کی حمایت کرتا ہے۔چین نہ صرف گلوبل سکیورٹی انیشٹو کو پیش کرنے والا ملک ہے بلکہ اس کا معمر بھی ہے۔ 2023 میں سعودی عرب اور ایران نے چین کی ثالثی سے سفارتی تعلقات بحال کیے۔ چین افریقہ میں ہائبرڈ چاول کی ٹیکنالوجی کو فروغ دینے کے لیے ایف اے او کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔ بیلٹ اینڈ روڈ انیشٹو کے ذریعے چین باہمی رابطے اور ماحول دوست ترقی کے ذریعے علاقائی استحکام کو فروغ دیتا ہے نیز صحت عامہ کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے دنیا کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔ یہ سب چین کی جانب سے گلوبل سیکیورٹی انیشٹو کے نفاذ کے اقدامات ہیں۔گلوبل سیکیورٹی انیشٹو چین کی تہذیبی دانش مندی اور “انسانیت کے ہم نصیب معاشرے” کے وژن کو ایک پل کی طرح جوڑتا ہے۔ افراد کے لئے، اس کا مقصد اگلی نسل کو جنگ یا ماحولیاتی آفات سے بچانے کو یقینی بنانا ہے اور ریاست کے لئے،عالمی حکمرانی میں مساوی شرکت کے لئے ایک پلیٹ فارم فراہم کرنا اور انسانی تہذیب کے لیے پرامن بقائے باہمی کا ایک نیا راستہ تلاش کرنا ہے۔ فی الحال اس اقدام کو 120 سے زائد ممالک، خطوں اور بین الاقوامی تنظیموں کی حمایت حاصل ہے اور اسے چین اور کئی دیگر ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کے مابین تبادلوں اور تعاون سے متعلق 120 سے زائد دوطرفہ اور کثیر الجہتی دستاویزات میں شامل کیا گیا ہے۔اس اقدام کی کامیابی کا یہ بھی ایک بڑا ثبوت عالمی رائے عامہ کا یہ ماننا ہے کہ “یہ انیشٹو شورش زدہ دنیا میں عوامی بھلائی کے لئے ایک امید فراہم کرتا ہے۔”
Post Views: 1