نیوزی لینڈ قومی کرکٹ ٹیم  میں ڈیبیو کرنے والے  21 سالہ پاکستانی نژاد محمد عباس ہراج کی نیوزی لینڈ کی جانب سے ون ڈے میچ میں آل رائونڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کیخلاف 26 بائولز میں تین چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے دو سو کے سٹرائیک ریٹ سے 52 رنز کی دھواں دھار اننگز کا آ غاز کرکے پہلی نصف سنچری کے ساتھ ایک نیا ریکارڈ بھی بنا ڈالا ۔محمد عباس کو نیوزی لینڈ کی جانب سے پانچویں وکٹ کے نقصان پر اپنی بیٹنگ کر نے  کا موقع ملا۔ جس کا  محمد عباس نے بھرپور فائدہ اٹھایا پھر انہوں نے   28.

5  اوورز میں پاکستان کے کپتان محمد رضوان کو  آئوٹ کرکے اپنی پہلی ڈیبیو  وکٹ حاصل کرنے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔ انہوںنے سات اوورز میں 43 رنز دیکر ایک وکٹ حاصل کی ۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

پاکستانی گھر بیٹھے صرف 1300 روپے میں ملائیشیا کا ویزا حاصل کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستانی شہری گھر بیٹھے صرف 1300 روپے میں ملائیشیا کا سیاحتی ویزا حاسل کرسکتے ہیں تاہم سروس چارج کی مد میں مزید 105 رنگٹ دینے پڑے گے۔

پاکستانی شہریوں کے لیے ملائیشیا جانے کے لیے ویزا کی شرط لازمی ہے تاہم اب کوالالمپورنے ای ویزے کا اجراء بھی شروع کردیا ہے۔

ملائیشیا کے قوانین کے مطابق پاکستانی شہری 6 ماہ کی میعاد کے ساتھ ای ویزا کے لیے درخواست دینے کے اہل ہیں۔

ملائیشیا کے وزٹ ویزا کے لیے درکار دستاویزات میں6 ماہ تک قابل استعمال پاسپورٹ کے پہلے صفحے کی کاپی، پاسپورٹ سائز تصویر، ہوٹل کی بکنگ، ریٹرن ٹکٹ اور قابل پیسوں کی موجودگی کا ثبوت درکار ہوگا۔

درخواست دہندگان سروس چارجز کے علاوہ 105 رنگٹ ( ملائیشیا کرنسی) ویزا پروسیسنگ فیس بھی ادا کریں گے جوکہ ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ کے ذریعے ادا کی جا سکتی ہے۔

پاکستانی سیاحوں کے لیے ملائیشیا کے ای ویزا کی فیس 20 ملائیشین رنگٹ ہے۔ ایک رنگٹ کی قیمت تقریبا 62.92 روپے ہے، الیکٹرانک سنگل انٹری ویزا کی قیمت 1,258 روپے ہے۔


مزیدپڑھیں:چترال میں بارش اور برفباری کی نئی لہر، فصلیں متاثر، ندی نالے بپھر گئے

متعلقہ مضامین

  • شاعر مشرق، مفکر پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کی  87 ویں برسی منائی گئی 
  • پاکستانی گھر بیٹھے صرف 1300 روپے میں ملائیشیا کا ویزا حاصل کریں
  • کوشش کر رہے ہیں کہ رہ جانے والے عازمین کے لیے سعودی حکومت سے رعایت حاصل کریں، سردار محمد یوسف
  • منگنی کا سوٹ وقت پر تیار نا کرنے پر شہری دوکاندار کے خلاف عدالت پہنچ گیا
  • معاشی استحکام کے مثبت اثرات پاکستان اسٹاک مارکیٹ پر کیسے مرتب ہورہے ہیں؟
  • 14 سال کی عمر میں آئی پی ایل ڈیبیو کرنے والا ویبھوو سوریا ونشی کون ہے؟
  • 14 سال کی عمر میں آئی پی ایل ڈیبیو کرنے والا ویبھوو سوریا ونشی کون ہے؟
  • شاعر مشرق، مفکر پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کی آج 87 ویں برسی
  • ورلڈکپ، پاکستان کی ویمن ٹیم بھارت نہیں جائے گی : چیئرمین پی سی بی
  • غزہ پر بمباری جاری، اسرائیلی نژاد امریکی یرغمالی عیدان الیگزینڈر بھی لاپتا ہوگیا