ڈیفنس بی میں واقع گھر میں اسلحہ کے زور پر  تین کروڑ کی ڈکیتی کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ڈیفنس بی پولیس نے ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے مال مسروقہ برآمد کرلیا، ڈیفنس بی کے علاقے میں گھر میں ہونے والی  تین کروڑ  کی بڑی واردات 5 روز قبل ہوئی تھی۔

ایف آئی آر کے مطابق تین ڈاکو اسلحہ کے ذور پر ثناءسکندر نامی خاتون کے گھر داخل ہوئے، ڈاکوﺅں نے اسلحہ کے زور پر گھر سے طلائی زیورات، لیپ ٹاپ، موبائل فونز، ہیرے کی انگوٹھی، غیر ملکی، کرنسی اور دیگر سامان لوٹا گیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور نے واقعہ کا نوٹس لیکر ایس پی کینٹ ڈویژن کو ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا تھا۔

اے ایس پی ڈیفنس شہر بانو نقوی کی سربراہی میں ایس ایچ او ڈیفنس بی علی حسن  نے ملزمان کو ٹریس کیا، 
ملزمان کو سی سی ٹی وی اور سیف سٹی کیمروں سے ٹریس کرکے گرفتار کیا گیا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ملزمان کو اسلحہ کے ڈیفنس بی

پڑھیں:

15 سالہ بچے کو دھمکی، تشدد اور زیادتی کی کوشش  کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور:

15 سالہ بچے کو دھمکی دینے، تشدد کرنے اور زیادتی کی کوشش  کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کاہنہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔  ملزم کو سادھوکی گاؤں سے حراست میں لیا گیا۔

ایس ایچ او کے مطابق 15 سالہ حمزہ کھیتوں میں چارا کاٹنے کے لیے گیا تھا، جہاں  ملزم نے بچے کو ورغلا کر زیادتی کرنے کی کوشش کی، جس پر بچے نے شور مچایا۔

ملزم بچے کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتارہا اور تشدد بھی کرتا رہا، جس کی وجہ سے بچے کے بائیں بازو پر زخم بھی آیا۔

پولیس نے ملزم ہیرا کے خلاف مقدمہ درج کرکے جینڈر سیل کے حوالے کردیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بچوں کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دینے پر شہری گرفتار
  • دیامر پولیس کی کارروائی، بڑی مقدار میں اسلحہ برآمد، ایک ملزم گرفتار
  • شہر قائد میں رینجرز اورسی ٹی ڈی کی کارروائی، انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار
  • منشیات اسمگلنگ کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 4 کروڑ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد
  • پشاور: شادی کی خوشی میں فائرنگ کرنے پر دلہا کو پولیس نے گرفتار کرلیا
  • اسلام آباد: کالعدم تنظیم کی تشہیر کرنے والا ملزم گرفتار، ذرائع سی ٹی ڈی
  • لاہور میں نامعلوم ملزمان کی تیزاب گردی،دوافراد زخمی
  • 15 سالہ بچے کو دھمکی، تشدد اور زیادتی کی کوشش  کرنے والا ملزم گرفتار
  • لاہور: لڑکے سے زیادتی کی کوشش، ملزم گرفتار
  • لاہور،اقدامِ قتل کے مقدمے میں 8 ملزمان بری