پی سی بی ڈائریکٹر میڈیا سمیع الحسن برنی عہدے سے مستعفی
اشاعت کی تاریخ: 29th, March 2025 GMT
لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر میڈیا سمیع الحسن برنی نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔پی سی بی کے مطابق سمیع الحسن برنی نے ذمہ داریوں کو عمدگی سے انجام دیا۔
سی او او پی سی بی سمیر سید کا کہنا ہے کہ بورڈ سمیع الحسن کے مستقبل کیلئے نیک خواہشات رکھتا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل عالیہ رشید پی سی بی کی میڈیا ڈائریکٹر تھیں، انہوں نے بھی اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا تھا۔
پہلا ون ڈے: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے بدترین شکست دے دی
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: سمیع الحسن پی سی بی
پڑھیں:
چائلڈ اسمگلنگ کیس، صارم برنی کی درخواست ضمانت مسترد
کراچی (نیوزڈیسک) ملزم کی سندھ ہائیکورٹ اور ٹرائل کورٹ سے پہلےبھی ضمانت مسترد ہوچکی ہےسندھ ہائیکورٹ نے بچوں کی اسمگلنگ اور دستاویزات میں ردوبدل کے مقدمے میں ملزم صارم برنی کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔
جسٹس تسنیم سلطانہ پر مشتمل بینچ نے بچوں کی اسمگلنگ اور دستاویزات میں ردوبدل کے مقدمے میں ملزم صارم برنی کی درخواست ضمانت کا فیصلہ سنادیا۔
عدالت نے ملزم صارم برنی کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ ملزم صارم برنی کو 2 سال قبل کراچی ائیرپورٹ سے ایف آئی اے نے گرفتار کیا تھا۔
ملزم کی سندھ ہائیکورٹ اور ٹرائل کورٹ سے پہلےبھی ضمانت مسترد ہوچکی ہے۔