عید الفطر آتے ہی بیکریوں میں کیک کی مانگ میں اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 29th, March 2025 GMT
فریحہ بتول: عید کی آمد کے ساتھ ہی لاہور بھر کی بیکریوں میں کیک کی مانگ بڑھ گئی , بازاروں میں مختلف قسم کے کیک کی دکانوں کی رونق میں اضافہ ہو گیا ہے اور شہری اپنے دوستوں اور عزیزوں کے لیے خوش ذائقہ کیک خریدنے میں مصروف ہیں۔
شہر کی مختلف بیکریوں پر عید کے لیے نئے اور منفرد ڈیزائن کے کیک تیار کیے گئے ہیں تاکہ عید کی خوشیوں کو مزید بڑھایا جا سکے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ عید کا دن کیک کے بغیر ادھورا محسوس ہوتا ہے اور کیک کا تحفہ دینا عید کی خوشیوں میں اضافے کا ایک اہم ذریعہ بن چکا ہے۔
فیس بک میں بڑی تبدیلی کا اعلان
بیکری مالکان نے بتایا کہ عید کے لیے خصوصی کیک تیار کیے گئے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ ڈیزائن، رنگ، اور ذائقے میں تنوع بھی بڑھایا گیا ہے تاکہ عید کے دن کو مزید خوشگوار بنایا جا سکے۔
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی جارحیت، شہریوں کی تشویش میں اضافہ
لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی جارحیت اور سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیاں شہریوں کی تشویش میں اضافہ کر رہی ہیں۔
وادی نیلم سے رپورٹ کر رہے ہیں راجہ ابریز
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں