مستونگ، اختر مینگل کے دھرنے کے قریب خودکش دھماکہ
اشاعت کی تاریخ: 29th, March 2025 GMT
دھماکہ دھرنے کے مقام کے قریب ہوا ہے۔ حملہ آور اسٹیج کے قریب جانیکی کوشش کر رہا تھا۔ ترجمان حکومت بلوچستان نے بتایا کہ اختر مینگل سے آج ملاقات کرینگے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل کے احتجاجی دھرنے کے قریب خودکش حملہ آور نے خود کو اڑا کیا۔ تفصیلات کے مطابق مستونگ کے علاقے لکپاس میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل کے احتجاجی کیمپ کے قریب خودکش دھماکہ ہوا ہے۔ جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور اسٹیج کی طرف جانے کی کوشش میں تھا۔ محافظوں کے روکنے پر حملہ آور نے خود کو اڑا دیا۔ اس حوالے سے ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے کہا کہ دھرنے میں شامل شرکاء، بشمول سردار اختر مینگل اور دیگر سیاسی قیادت محفوظ ہیں۔
ترجمان حکومت بلوچستان نے دعویٰ کیا کہ وہ بی این پی کی قیادت کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ آج حکومتی وفد سردار اختر مینگل سے ملاقات کرے گا۔ ترجمان نے کہا کہ دھرنے کے شرکاء، بشمول سردار اختر مینگل اور دیگر قیادت کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے سردار اختر مینگل، بی این پی اور عوام سے اپیل کی کہ وہ حکومت کے ساتھ تعاون کریں اور بات چیت کے ذریعے صورتحال کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کریں۔ واضح رہے کہ گزشتہ شب کوئٹہ میں بی این پی رہنماؤں پر لاٹھی چارج کیا گیا تھا، جبکہ شہر میں داخل ہونے والے راستے کنٹینرز سے بند کئے گئے، جس کے باعث اختر مینگل نے لکپاس میں دھرنے کا آغاز کیا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سردار اختر مینگل حملہ آور دھرنے کے کے قریب
پڑھیں:
مدینہ کے قریب عمرہ زائرین کی بس کو حادثہ، 4 پاکستانی جاں بحق 9 زخمی
مدینے کے قریب عمرہ زائرین کی بس کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 4 پاکستانی جاں بحق اور 9 زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق سعودیہ عرب میں بدر سے مدینہ منورہ جاتے ہوئے عمرہ زائرین کی بس کو حادثہ پیش آگیا ،جس میں 3 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ذرائع نے بتایا کہ حادثہ مسافر بس اور ٹرالر میں تصادم سے پیش آیا.جاں بحق پاکستانی افراد کا تعلق چشتیاں کی سب تحصیل ڈاہرانوالہ اور فورٹ عباس ہارون اباد کے گردونواح علاقہ سے تھا۔زخمی افراد کے ناموں کی تفصیل سامنے نہ آسکی، چند روز قبل ڈاھرانوالا سے عمرہ زائرین کا گروپ سعودی عرب روانہ ہوا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے.تمام زائرین ڈاہرانوالہ کی نجی ٹریول ایجنسی کے ذریعے عمرہ کی سعادت کیلئے سعودی عرب گئے تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والی 1 خاتون کا تعلق 201 مراد، 2 خواتین 228 نائن آر، 1 جاں بحق شخص 3/39 آر سے ہے۔