UrduPoint:
2025-04-22@14:25:42 GMT

مستونگ،لک پاس کے مقام پر خود کش دھماکہ

اشاعت کی تاریخ: 29th, March 2025 GMT

مستونگ،لک پاس کے مقام پر خود کش دھماکہ

مستونگ(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29 مارچ 2025)بلوچستان کے علاقے مستونگ میں لک پاس کے مقام پر خود کش دھماکہ ، خود کش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑادیا، ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی جانی نقصان کی اطلاعات سامنے نہیں آئی ہیں، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ ریسکیو اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ کی طرف روانہ کر دی گئیں ہیں۔

پولیس کے مطابق تلاشی لینے کے دوران مشکوک شخص نے خود کو دھماکے سے اڑا دیاجبکہ واقعہ کے حوالے سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں، لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکہ دھرنے کے مقام سے کچھ فاصلے پر ہوا ہے۔بتایا گیا ہے کہ لک پاس میں بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل گروپ)کی جانب سے دئیے گئے دھرنے کے مقام کے قریب خود کش دھماکہ ہوا ۔

(جاری ہے)

دھرنے میں موجود رضا کاروں نے مشکوک شخص کو روکا ۔

حملہ آور نے دھرنے کے مقام سے کچھ دور خود کو دھماکے سے اڑا دیا ۔تاہم خوش قسمتی سے کسی جانی قسم کا جانی نقصا ن نہیں ہوا۔خود کش دھماکے کے نتیجے میں بی این پی قیادت اور کارکنا ن محفوظ رہے۔خود کش حملہ آور نے دھرنے کے مقام پر جانے کی کوشش کی تھی۔دھماکے کی زوردار آواز دور تک سنائی دی گئی۔خیال رہے کہ اس سے قبل گوادر میں ہونے والے بم دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور 6افراد زخمی ہوگئے تھے۔

دھماکے سے سیکورٹی فورسز کی گاڑی تباہ ہوگئی تھی۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسز، سی ٹی ڈی اور بم ڈسپوزل سکوارڈ کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کو علاقے کو گھیرے میں لیکر نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا تھا۔ سیکورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ نامعلوم دہشتگردوں نے سیکورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کیلئے گوادر کے علاقے پدی زر میں سڑک کنارے ریموٹ کنٹرول بم نصب کیا تھا۔ڈپٹی کمشنر حمود الرحمان کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ دھماکے میں راہگیر جاں بحق ہوا ہے جبکہ 2 افراد زخمی ہوئے تھے۔ زخمیوں کو طبی علاج کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا ۔سیکورٹی فورسز نے علاقے میں سر چ آپریشن شروع کردیا تھا۔
.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سیکورٹی فورسز دھرنے کے مقام دھماکے سے

پڑھیں:

سکھر دھرنا، کراچی چیمبر کا حکومت سے قومی شاہراہ بحال کرنے کا مطالبہ

صدر کراچی چیمبر جاوید بلوانی نے کہا کہ احتجاج کا حق تسلیم کرتے ہیں، لیکن اقتصادی سرگرمیوں کو روکنا قابل قبول نہیں ہے، حکومت فوری طور پر مذاکرات کے ذریعے مسئلہ حل کرے۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے سکھر کے قریب دھرنے، شاہراہ کی بندش پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے فوری مذاکرات کے ذریعے قومی شاہراہ بحال کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ کراچی چیمبر آف کامرس کے صدر جاوید بلوانی نے کہا ہے کہ ببرلو کے قریب دھرنے سے نیشنل ہائی وے پر ٹریفک جام، سامان کی ترسیل بری طرح متاثر ہو رہی ہے، راستوں کی بندش سے برآمدی سامان، جلد خراب ہونے والی اشیاء بروقت منزل مقصود تک نہیں  پہنچ رہی ہیں، روہڑی، علی واہن سمیت کئی علاقوں میں مال بردار گاڑیاں اور کنٹینرز پھنس گئے۔ صدر کراچی چیمبر نے کہا کہ دھرنوں اور بندشوں سے ملکی تجارت، برآمدات اور ساکھ کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج کا حق تسلیم کرتے ہیں، لیکن اقتصادی سرگرمیوں کو روکنا قابل قبول نہیں ہے، حکومت فوری طور پر مذاکرات کے ذریعے مسئلہ حل کرے اور قومی شاہراہ بحال کروائے۔ انہوں نے کہا کہ دھرنے سے معیشت، روزگار اور کاروباری سرگرمیاں متاثر ہورہی ہیں اور صورتحال ہر گھنٹے بگڑ رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • وفاقی دارالحکومت میں نجی سیکورٹی کمپنیز اور گارڈز کی انسپکشن ، نجی سیکورٹی کمپنی کا منیجر ،بغیر لائسنس اسلحہ استعمال کرنے والے گارڈزگرفتار
  • متنازعہ کینال منصوبے کیخلاف دھرنے، پنجاب اور سندھ میں پٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ
  • سکھر دھرنا، کراچی چیمبر کا حکومت سے قومی شاہراہ بحال کرنے کا مطالبہ
  • صدر مملکت نے 6 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکورٹی فورسز کو سراہا
  • سیکورٹی فورسز کی کارروائیاں ؛6 خوارج جہنم واصل
  • جسٹس منصور علی شاہ نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا
  • پیپلز پارٹی نے سندھ کے حقوق اور دریائے سندھ کے پانی کا سودہ کیا ہے، حلیم عادل شیخ
  • کینالز کیخلاف سندھ میں تحریک انصاف اور دیگر جماعتوں کے دھرنے
  • بھارت، مدھیہ پردیش میں بڑھتی ہوئی ہندو مسلم کشیدگی، فورسز کی بھاری نفری تعینات
  • شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی خدشات کے باعث کرفیو نافذ