امریکی عدالت نے فلسطینیوں کی حمایت پرگرفتار ترک طالبہ کی ملک بدری عارضی طور پر روک دی
اشاعت کی تاریخ: 29th, March 2025 GMT
امریکا کی عدالت نے فلسطینیوں کی حمایت کرنے پرگرفتار ترک طالبہ رومیسہ اوزترک کی ملک بدری عارضی طور پر روک دی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست میساچوسٹس کے ایک وفاقی جج نے ٹفٹس یونیورسٹی کی ترک نژاد پی ایچ ڈی طالبہ رومیسہ اوزترک کو فی الحال ملک بدرنہ کرنے کا حکم دیا۔ 30 سالہ ترک طالبہ کو غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف فلسطینیوں کی حمایت پر امریکی امیگریشن نے گرفتار کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں: امریکا میں فلسطین کی حمایت جرم بن گیا؛ سیکڑوں طلبہ کے ویزے منسوخ ہونے کی تصدیق
امریکی ڈسٹرکٹ کورٹ میساچوسٹس نے حکمنامے میں کہا کہ عدالت کو اپنے دائرہ اختیار کے فیصلے کے لیے وقت دینے کی غرض سے ترک طالبہ رومیسہ اوزترک کو تاحکم ثانی امریکا بدر نہ کیا جائے۔
امریکی محکمہ داخلہ نے رومیسہ اوزترک پر بغیر کسی ثبوت کے حماس کی حمایت میں سرگرمیوں کا الزام عائد کیا ہے۔ محکمہ داخلہ نےعدالتی فیصلے پر فوری کوئی تبصرہ نہیں کیا تاہم ترک طالبہ کے وکلا نے فیصلے کا خیر مقدم کیا۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ٹفٹس یونیورسٹی کی ترک طالبہ رومیسہ اوزترک کا ویزا منسوخ کرنے کی تصدیق کی تھی۔ رومیسہ اوزترک فل برائٹ اسکالراورٹفٹس یونیورسٹی کے ’چائلڈ اسٹڈی اینڈ ہیومن ڈیولپمنٹ‘ پروگرام میں پی ایچ ڈی کی طالبہ ہیں۔ وہ امریکا میں ایف ون سٹوڈنٹ ویزا پرہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: طالبہ رومیسہ اوزترک ترک طالبہ کی حمایت
پڑھیں:
روسی صدر کا یوکرین میں عارضی جنگ بندی کا اعلان
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین میں ایسٹر کے موقع پر عارضی جنگ بندی کا اعلان کردیا۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق کریملن نے ہفتے کے روز کہا کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین میں ایسٹر کے موقع پر عارضی جنگ بندی کا اعلان کیا ہے۔
کریملن کے مطابق یوکرین میں ہفتہ کی شام سے پیر تک جنگ بندی نافذ رہے گی۔
اس حوالے سے روسی صدر کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ یوکرین روس کی جنگ بندی پر عمل کرے گا، لیکن انہوں نے اپنے فوجیوں سے کہا کہ وہ کسی بھی حملے یا اشتعال انگیزی کے لیے تیار رہیں۔
روسی وزارت دفاع کی جانب سے بھی اپنے کمانڈروں سے کہا گیا کہ وہ جنگی علاقوں میں سیزفائر بندی پر لازمی عمل کریں۔
واضح رہے کہ ایسٹر مسیحی عقائد میں ایک بہت اہم تہوار ہے۔
Post Views: 4