پشاور:

پاکستان سے جدہ جانے والی پرواز کے مسافر سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی گئی۔

ترجمان اے ایس ایف کے مطابق پشاور ایئرپورٹ پر کارروائی کے دوران ایئرپورٹ سکیورٹی فورس کے عملے نے  جدہ جانے والی پرواز پر ایک مسافر سے 1.890 کلوگرام آئس ہیروئن برآمد کرلی۔

منشیات لے جانے کی کوشش کرنے والے مسافر کی شناخت اسفند یار کے نام سے ہوئی، جس نے اپنے سامان میں منشیات چھپا رکھی تھی۔ ملزم نے آئس ہیروئن سلائی مشین میں مہارت سے چھپا رکھی تھی، تاہم اے ایس ایف کے پیشہ ورانہ مہارت کے حامل عملے نے  تفصیلی تلاشی پر  1.

890 کلو گرام آئس ہیروئن برآمد کرکے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔

ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد مزید قانونی کارروائی کے لیے برآمد شدہ منشیات سمیت اے این ایف حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔

 

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

حیدرآباد، پولیس کا منشیات فروشوں کے ساتھ مقابلہ، ایک زخمی حالت میں گرفتار، ساتھی فرار

حیدرآباد:

حالی روڈ پولیس نے آٹو بھان روڈ گولیمار چوک کے قریب منشیات فروشوں کے ساتھ مبینہ مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق مقابلہ اس وقت پیش آیا جب گشت پر موجود اہلکاروں نے مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا جس پر ملزمان نے فائرنگ کر دی۔

پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک ملزم شعور احمد بلوچ زخمی حالت میں گرفتار ہوا جبکہ اس کا ساتھی اصغر بلوچ اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فائرنگ کرتا ہوا موٹر سائیکل پر فرار ہو گیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم شعور احمد بلوچ منشیات کا معروف ڈیلر ہے، جس کے خلاف کراچی اور حیدرآباد میں منشیات فروشی کے 14 مقدمات درج ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • گڈانی کے قریب اسمگلنگ کیخلاف کارروائی، 37 ارب روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد؛ ایف بی آر
  • 12 سال قبل دورانِ ڈکیتی چھینے جانے والی موٹر سائیکل کا چالان شہری کو موصول
  • کراچی: بریک فیل ہونے پر چلتی بس سے چھلانگ لگانے والی خاتون جاں بحق
  • راولپنڈی: چوری کی واردات کی تفتیش میں پیشرفت، ملزم کا بیٹی کیساتھ ملکر زیورات چرانے کا انکشاف
  • چین کی 100 خودکش ڈرون لے جانے والی جادوئی ایجاد، دنیا حیران
  • 100 خودکش ڈرون لے جانے والا جیو تیان، چین کی نئی ٹیکنالوجی نے دنیا بھر کے دفاعی ماہرین کو چونکا دیا
  • حیدرآباد : پولیس مقابلوںمیں2منشیات فروش زخمی حالت میں گرفتار، ساتھی فرار
  • اٹک میں بس ڈرائیور سے جعلی نوٹ برآمد
  • کوئٹہ سے کراچی جانے والے مسافر بس سے منشیات برآمد
  • حیدرآباد، پولیس کا منشیات فروشوں کے ساتھ مقابلہ، ایک زخمی حالت میں گرفتار، ساتھی فرار