گجرانوالہ:

ہوٹل سے لائی گئی مضر صحت بریانی کھانے سے دو کمسن بہن بھائی جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق عالم چوک کے قریب تھانہ اروپ کی حدود میں دو بچے بریانی کھانے سے جاں بحق ہوگئے۔ بچوں کے والد مبشر نے اپنے اہل خانہ کے لیے قریبی ہوٹل سے بریانی خریدی تھی۔

بریانی کھانے کے کچھ دیر بعد کمسن عبدالہادی اور خضرہ کی طبیعت بگڑ گئی جس پر انہیں فوری طور پر قریبی ڈاکٹر کے پاس لے جایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔ 

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور بچوں کی لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔

پولیس کے مطابق مبشر کی دو شادیاں ہیں اور معاملہ بظاہر سیدھا نظر نہیں آتا۔ تحقیقات کے دوران یہ سوال بھی اٹھایا جا رہا ہے کہ بریانی سب نے کھائی تھی، تو صرف بچے ہی کیوں متاثر ہوئے؟۔

واقعے کے بعد بچوں کے والدین نے کسی پر شک ظاہر نہیں کیا جس کے باعث مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔ پولیس کے مطابق کھانے کے نمونے لیبارٹری بھیج دیے ہیں اور رپورٹ کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچوں نے وہ بریانی سحری میں کھائی تھی جو رات کو خریدی گئی تھی۔ واقعے کی ابتدائی رپورٹ زیر دفعہ 174 درج کر کے کارروائی مکمل کر لی گئی ہے۔

ضروری قانونی کارروائی کے بعد عبدالہادی اور خضرہ کی میتیں ورثا کے حوالے کر دی گئی ہیں۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بریانی کھانے

پڑھیں:

عمران خان کی 2 بہنوں کو ملاقات کی اجازت مل گئی، اڈیالہ جیل کے اندر روانہ

راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اپریل 2025ء ) پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی 2 بہنوں کو ان سے ملاقات کی اجازت مل گئی، جس کے بعد وہ اڈیالہ جیل کے اندر چلی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان کی دو بہنوں عظمیٰ اور نورین خان ملاقات کی اجازت ملنے کے بعد اڈیالہ جیل کے اندر روانہ ہوگئیں ان کے ہمراہ قاسم زمان بھی ملاقات کے لیے جیل کے اندر چلے گئے تاہم علیمہ خانم کو بھائی سے ملاقات کی اجازت نہ مل سکی، جس پر علیمہ خان نے کہا کہ کوئی بات نہیں اگر مجھے اجازت نہیں ملی باقی دو کو تو مل گئی۔

بتایا گیا ہے کہ آج عمران خان سے فیملی اور وکلاء ٹیم کی ملاقات کا دن ہے جس کیلئے ان کی بہنیں اور وکلاء کی ٹیم اڈیالہ جیل پہنچے لیکن انہیں گورکھپور ناکے پر ہی پولیس نے روک لیا، اس موقع پر عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پولیس سے پہلے پوچھنا چاہیئے یہ ہمیں روک کیوں رہے ہیں؟ ہمیں سمجھ نہیں آ رہی کہ ان کو خواتین سے کیا خوف ہے؟ ہم کیا اپنے بھائی سے ملنے کیلئے بھی نہ آئیں؟۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم نے واپس نہیں جانا ہم ادھر ہی بیٹھے رہیں گے، اب ایک ماہ ہوگیا ہم اپنے بھائی عمران خان سے نہیں ملے، سلمان اکرم راجہ، سلمان صفدر اور ظہیر عباس ہمارے کیسز دیکھ رہے ہیں، جب وکلا کو بھی نہیں ملنے دیں گے تو کیسز کس سے ڈسکس کریں گے؟ ہم چاہتے ہیں ہمارے وکلا کی جگہ دوسرے لوگوں کو نہ بھیجیں، ہم اس بات سے اتفاق نہیں کرتے جس کو اجازت ملے وہ جائے، میں ان سے کہتی ہوں میری دو بہنوں کو اجازت دے دیں، عمران خان نے کوئی پیغام دینا ہوگا تو وہ ان کے ذریعے بھی آئے گا‘، بعدازاں عمران خان کی دو بہنوں عظمیٰ اور نورین کو بھائی سے ملاقات کی اجازت دے دی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • عمران خان کی 2 بہنوں کو ملاقات کی اجازت مل گئی، اڈیالہ جیل کے اندر روانہ
  • آسٹریلوی پریزنٹر ایرن ہالینڈ نے کھائی کراچی کی نلی بریانی، ذائقے سے متعلق کیا کہا؟
  • مانسہرہ: ریچھ کے بچے کی اسمگلنگ ناکام، ملزمان گرفتار
  • کراچی میں اغوا کے بعد قتل ہونے والی 5سالہ بچی سے متعلق ویڈیوز سامنے آگئی
  • سعودی عرب: سیاحت کے شعبے میں 41 پیشوں کو مقامی بنانے کا فیصلہ
  • خوراک کیلئے ترستی فلسطینی خاتون بچوں کو کھچوے پکا کر کھلانے پر مجبور
  • نئی دہلی میں رہائشی عمارت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد سمیت 11 شہری ہلاک
  • گری ہوئی چیز کو اٹھا کر کھانے کا 5’ سیکنڈ رول’، حقیقت کیا ہے؟
  • ایرن ہالینڈ کراچی کی نلی بریانی کی دیوانی ہوگئیں
  • خیبر پختونخوا پولیس نے پوسٹ کی فصل تلف کردی