UrduPoint:
2025-04-22@01:35:41 GMT

میانمار میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 1000 سے تجاوز کر گئی

اشاعت کی تاریخ: 29th, March 2025 GMT

میانمار میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 1000 سے تجاوز کر گئی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 29 مارچ 2025ء) جمعے کو میانمار کے وسطی حصے میں 7.7 شدت کا طاقتور زلزلہ آیا، جس کے جھٹکے دور دراز علاقوں جیسے کہ تھائی لینڈ کے شہر بینکاک تک محسوس کیے گئے۔

جمعے کو میانمار میں سات اعشاریہ سات کی شدت کے زلزلے کے جھٹکے تھائی لینڈ، بھارت، بنگلہ دیش اور چین میں بھی محسوس کیے گئے۔

میانمار کی فوجی حکومت نے ہفتے کے روز اعلان کیا ہے کہ ملک میں ہلاکتوں کی تعداد 1,002 ہو چکی ہے جب کہ زخمیوں کی تعداد 2,376 ہے۔

دنیا کے کئی ممالک، جن میں بھارت، انڈونیشیا، فرانس اور امریکہ شامل ہیں، نے امدادی کارروائیوں میں تعاون کی پیشکش کی ہے۔

جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم آسیان نے ہفتے کے روز میانمار اور تھائی لینڈ کو امدادی سرگرمیوں میں مدد فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے۔

(جاری ہے)

آسیان تنظیم کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ تنظیم زلزلے سے متاثرہ خاندانوں اور کمیونٹیز کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔

اس بیان میں آسیان نے وعدہ کیا کہ وہ متاثرہ ممالک کے ساتھ قریبی تعاون کرے گی تاکہ انسانی بنیادوں پر امداد اور ریلیف آپریشنز کو مؤثر بنایا جا سکے۔

تھائی لینڈ کے بڑے ہوائی اڈے محفوظ قرار

تھائی لینڈ کے ہوائی اڈوں کے نگران ادارے نے تصدیق کی ہے کہ زلزلے کے بعد ملک کے چھ اہم ہوائی اڈے استعمال کے لیے محفوظ ہیں۔ بینکاک، چیانگ مائی، ہیٹ یائی، چیانگ رائی اور پھوكیٹ سمیت تمام ہوائی اڈے معمول کے مطابق کام کر رہے ہیں۔

میانمار میں ریسکیو آپریشن مشکلات کا شکار

2021 ء کی فوجی بغاوت کے بعد سے جاری خونی شورش کی وجہ سے پہلے ہی بحران کا شکار میانمار، اب ریسکیو آپریشن میں شدید مشکلات کا سامنا کر رہا ہے۔

زلزلے کے مرکز کے قریب شہر منڈالے میںبڑے پیمانے پر تباہیدیکھی گئی تاہم امداد کی فراہمی اس لیے سست ہو گئی ہے کہ شہر کا ہوائی اڈہ بھی شدید متاثر ہوا ہے۔

میانمار کی فوجی حکومت نے جمعے کو عالمی امداد کی اپیل کی۔ یہ ملک عام حالات میں غیرملکی مدد قبول کرنے میں ہچکچاہٹ کا اظہار کرتا ہے تاہم فوجی حکمران من آنگ ہلائنگ نے اس بڑی قدرتی آفت کے تناظر میں کہا ہے کہ ان کا ملک بیرونی مدد قبول کرنے کے لیے تیار ہے۔

عالمی ردِعمل اور امدادی سرگرمیاں

اب تک کئی ممالک میانمار کی اس اپیل کا مثبت جواب دے چکے ہیں۔

چینی سرکاری خبر رساں ادارے سینہوا کے مطابق چین کی ایک ٹیم ہفتے کی صبح ینگون پہنچی، جس کے ساتھ زلزلہ پیما آلات، ڈرونز اور دیگر امدادی سامان موجود تھا۔ روس نے بھی 120 امدادی کارکنوں اور سامان کے ساتھ دو طیارے میانمار روانہ کیے۔

اقوام متحدہ نے متاثرہ ممالک کی فوری امداد کے لیے 50 لاکھ ڈالرمختص کیے ہیں جب کہ بھارت کی جانب سے تلاش اور امدادی اور طبی ٹیموں سمیت صفائی کے کٹس، کمبل، خوراک کے پیکٹ اور دیگر ضروری اشیاء میانمار روانہ کی ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی میانمار کے لیے امداد کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ادارت : عاطف بلوچ

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے تھائی لینڈ کے ساتھ کے لیے

پڑھیں:

جامشورو حادثہ، جاں بحق افراد کی تعداد 12 ہوگئی، 30 زخمی

فائل فوٹو

جامشورو میں تھانا بولا خان کے قریب بس کو پیش آئے حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 12 ہوگئی جبکہ 30 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر جامشورو کا کہنا ہے کہ بس تیز رفتاری کے باعث کھائی میں گری، بس میں سوار افراد بلوچستان میں گندم کی کٹائی کے بعد واپس آرہے تھے۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق جاں بحق افراد کا تعلق بھِیل برادری سے تھا، زخمیوں کو تعلقہ اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • جامشورو حادثہ، جاں بحق افراد کی تعداد 12 ہوگئی، 30 زخمی
  • امدادی کارکنوں کی شہادت، غزہ کے شہری دفاع نے اسرائیلی فوج کی تحقیقات مسترد کردیں
  • فلسطینی ریڈ کراس نے طبّی کارکنوں پر حملے کی اسرائیلی رپورٹ کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیدیا
  • اسرائیلی فوج نے فلسطینی امدادی کارکنوں کی ہلاکت کو پیشہ ورانہ ناکامی قرار دیدیا، ڈپٹی کمانڈربرطرف
  • فلمی صنعت کی بحالی؛ وزیراعلیٰ پنجاب نے امدادی رقوم کی فراہمی کیلیے کمیٹی تشکیل دیدی
  • ورلڈکپ، پاکستان کی ویمن ٹیم بھارت نہیں جائے گی : چیئرمین پی سی بی
  • پشاور، پولیس کا شادی کی تقریب میں چھاپہ، دولہا گرفتار، مقدمہ درج
  • پشاور پولیس کا انوکھا اقدام، شادی کی تقریب میں چھاپہ، دولہا گرفتار، مقدمہ درج
  • ڈولفن اسکواڈ میں 1000 نئے کانسٹیبلز شامل کرنے کا فیصلہ
  • پاکستان، ترکی، یونان، میانمار، افغانستان میں شدید ترین زلزلہ آنے کا خدشہ،ماہرین ارضیات کی نئی وارننگ جاری