ذکر ایک پیکر اخلاق مسیحا کا
اشاعت کی تاریخ: 29th, March 2025 GMT
انسان کتنا ہی تن و مند اور توانا ہو ساٹھ سال کی عمر تک پہنچتے پہنچتے اس کے قوی مضمحل ہوجاتے ہیں، شخصیت کی ہوش ربائی اور کشش زوال آسا ںہونے لگتی ہے ،وہ جتنا بھی سحر انگیز ہو ،یہ عمر اس کا طلسم زائل کرنا شروع کر دیتی ہے ، وہ اپنے آپ کو ماضی میں تلاش کرنے کے ایک ناسٹالجیا میں تو مبتلا ہوسکتا ہے مگر گزرے ہوئے کسی ایک لمحے کو بھی واپس لانے کی قدرت سے عاری ہوتا ۔اس کا وجود دھیرے دھیرے مختلف نوعیت کی بیماریوں کی آماجگاہ بنتا چلا جاتا ہے ۔ پھر جہاں اسے اپنوں کی دلداری اور وفا شعاری کی ضرورت ہوتی ہے وہیں ایک اچھامعالج بھی اس کے درد کا درماں ہوتا ہے۔میں خود اب اس عمر کو پہنچ گیا ہوں جہاں اور ضرورتوں کے ساتھ ایک مخلص ڈاکٹر بھی میری زندگی کا لازمہ بن گیا ہے۔بارہ برس قبل شوگر نام کے مرض جسے ڈاکٹر حضرات کوئی بیماری نہیں بلکہ ” Life style “گردانتے ہیں ، نے مجھے اپنے نرغے میں لے لیا ۔اتفاق ہسپتال کے شعری ذوق رکھنے والے آصف قادری میرے پہلے معالج ٹھہرے ، وہ بہت اچھے انسان ،ہمدرد مسیحا تھے۔یوں بھی ایک اچھا ڈاکٹر ہر معاشرے کا قیمتی اثاثہ ہوتا ہے ،اس کے کندھوں پر ایک انسانی زندگی کی صحت و سلامتی کی ذمہ داری ہوتی ہے اور ایک کامیاب معالج وہ ہوتا ہے جو ایک مثالی انسان ہو ،حسن سلوک اس کی پہلی ترجیح ہو ،بے لوث ہمدردی کا پیکر ہو اور یہ سب اوصاف میرے پہلے معالج ڈاکٹر آصف قادری میں موجود تھے ۔
میں گزشتہ دس سال ان کی طبی مہارتوں سے استفادہ کرتا رہا ۔مگر 64 سال کی عمر تک پہنچتے پہنچتے میں لاہور کے سفر سے تھک گیا ۔آخر میں نے بڑی تگ و دو کے بعد اپنے شہر ملتان ہی میں ایک مسیحا پا ہی لیا ۔میڈیکل سائنس سرعت رفتاری سے ترقی کے سفر پر گا مزن ہے ۔وہ ڈاکٹر جو ترقی کی اس رفتارکے ساتھ چل سکتا ہے منزل اسی کی ہے ۔نئی تحقیقات اور دریافتوں سے آگہی اور جدید میڈیکل ریسرچ کا خوگر معالج ہی اب مریضوں کا موثر علاج کرسکتا ہے ۔جو طب کے پیشے کو فقط اپنی معاشی حالت کو خوشحال بنانے کا ذریعہ تصور نہ کرتا ہو بلکہ اپنی ایک عظیم ذمہ داری سمجھتا ہو ۔جو مریض کی علامات کی صحیح تشخیص کرنے کی بھر پور قدرت رکھتا ہو۔جسے کسی بھی مشکل صورت حال میں جذباتی ہونے کی بجائے پیشہ ورانہ سنجیدگی اختیار کرنے کا فن آتا ہو۔جو مریضوں کے تلخ رویئے یا تکلیف دہ حالت میں صبر اور تحمل کرنا جانتا ہو۔
مریض کو ایک الگ فرد اور انسان سمجھ کر اس کے ساتھ شفقت کا سلوک کرنے کے جذبے سے سرشار ہو۔سب سے بڑھ کر یہ کہ نئی طبی ایجادات اور تیکنیکی مہارتوں پر دسترس رکھتا ہو۔میں دس بارہ سال ایک ہی قسم کی ادویات کے ذریعے اپنی شوگر سے لڑتا رہا مگر میں اپنے شہر ملتان کے ایک ڈاکٹر صلاح الدین محمود رند کی دہلیز پر پہنچا تو ان کی اجلی شخصیت نے پہلی نظر میں ان کے اعلیٰ با صلاحیت اور جن اوصاف کا حوالہ دیا ان کے اندر ان سارے اوصاف کا ادراک ایک جھلک میں میرے مشام جاں میں نفوذ کرگیا (بحیثیت ایک استاذ کسی نوجوان کے روشن چہرے سے اس کی صلاحیتوں کا اندازہ لگا لینا کوئی مشکل نہیں ہوتا) سرخ سپید رنگت والے خوشخط چہرے کے حامل ڈاکٹر صلاح الدین محمود رند جنہوں نے ایم سی پی ایس ہی نہیں کیا بلکہ امریکہ سے MD MedicineMSPH,CHPE کیا ہے ۔35 سالہ یہ بلوچ نوجوان اتنی سی عمر میں ’’رائل کالج آف فزیشنز کا ممبر بھی ہے۔میں جو شوگر سے اپنی دس بارہ سالہ نبرد آزمائی کے بعد ان تک رسائی پاسکا تھا اور طویل عر صے میں اپنی بیماری کے بارے میں جدید تیکنیکی حوالوں سے آگہی رکھتا ہوں میری ساری جانکاریاں ان کی جدید ترین معلومات کے سامنے ایک ذرے کی حیثیت رکھتی تھیں۔
سچی بات یہ ہے کہ نوجوان ڈاکٹر صلاح الدین رند نے مجھے اپنی شوگر کے بارے میں جدید ترین معلومات سے متعلق حیرت میں ڈال دیا اور یہ بھی بتایا کہ اس سلسلے میں روز نت نئی ایجادات اور دریافتیں ہو رہی ہیں اس لئے ایک طویل عرصہ ایک ہی قسم کی ادویات پر انحصار کار زیاں ہے، ذیابیطس کے مریض کو ہردو ماہ بعد اپنی ادویات تازہ ترین چیک اپ کی روشنی میں تبدیل کر لینی چاہئیں۔اللہ اس نوجوان ڈاکٹر کو عمر خضر عطا فرمائے جو اپنے مریض کی آدھی سے زیادہ بیماری کا ازالہ اپنے حسن اخلاق ہی سے کر دیتا ہے۔
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
چین نے بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کے تصور پر عمل کیا ہے، وزارت خارجہ
چین نے بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کے تصور پر عمل کیا ہے، وزارت خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 22 April, 2025 سب نیوز
بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کی یومیہ پریس کانفرنس کے دوران ، گلوبل سیکیورٹی انیشی ایٹو کی تیسری سالگرہ پر اس عالمی اقدام کی نمایاں کامیابیوں کا تعارف پیش کرتے ہوئے ترجمان گوو جیا کھون نے کہا کہ چینی صدر شی جن پھنگ کی قیادت میں گزشتہ تین برسوں کے دوران چین نے بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کے تصور پر عمل کیا ہے اور عالمی سلامتی انیشی ایٹو کو مکمل طور پر نافذ کرنے کے لیے تمام فریقوں کے ساتھ مل کر کام کیا ہے اور کئی اہم پیش رفت کی ہے۔ اس وقت عالمی سلامتی انیشی ایٹو کو 120 سے زائد ممالک اور خطوں اور بین الاقوامی تنظیموں کی حمایت حاصل ہے اور متعلقہ ممالک اور تنظیموں کے ساتھ چین کے تبادلوں کے بارے میں 120 سے زیادہ دو طرفہ اور کثیر جہتی دستاویزات میں اسے شامل کیا گیا ہے۔
اس انیشی ایٹو کے فریم ورک کے تحت مختلف شعبوں میں تعاون مسلسل آگے بڑھ رہا ہے اور ابتدائی نتائج حاصل ہو رہے ہیں۔ اس انیشی ایٹو کی رہنمائی میں، چین ایشیا، افریقہ، لاطینی امریکہ اور دیگر خطوں کے ترقی پذیر ممالک کی اپنی خودمختاری، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کے تحفظ میں مضبوطی سے حمایت کرتا ہے۔ چین نے کچھ ایشیائی اور افریقی ممالک کے ساتھ تعاون کے حوالے سے مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے ہیں، ترقی پذیر ممالک کے لیے سیکیورٹی گورننس کے مختلف پہلووں میں تربیت فراہم کی ہے، اور امن و سلامتی کو برقرار رکھنے کے لیے “جنوبی طاقت” کو مسلسل مضبوط کیا ہے۔ چین نے سلامتی کونسل کے مستقل رکن کے طور پر اپنا کردار مکمل طور پر ادا کیا ہے،
یوکرینی بحران، اسرائیل فلسطین تنازعہ، مسئلہ افغانستان اور دیگر مسائل پر پوزیشن پیپرز جاری کیے ہیں، برازیل اور دیگر گلوبل ساوتھ ممالک کے ساتھ یوکرینی بحران پر “فرینڈز آف پیس” گروپ کا آغاز کیا ہے، سعودی عرب اور ایران کے درمیان کامیاب مفاہمت کے لئے ثالثی کی ہے، فلسطین میں اندرونی مفاہمت کو فروغ دیا ہےاور تنازعات اور اختلافات کو حل کرنے اور خطرات اور بحرانوں سے نمٹنے کے لیے ایک قابل عمل حل فراہم کیا ہے۔
چین غیر روایتی سیکیورٹی خطرات کا فعال طور پر جواب دیتا ہے اور اقوام متحدہ کی عالمی انسداد دہشت گردی کی حکمت عملی کو مکمل طور پر نافذ کرتا ہے۔ اس سال عالمی اینٹی فاشسٹ جنگ کی فتح کی 80 ویں سالگرہ اور اقوام متحدہ کے قیام کی 80 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ چین عالمی سلامتی انیشی ایٹو پر عمل درآمد جاری رکھنے اور پائیدار امن اور عالمگیر سلامتی کی حامل دنیا کی تعمیر کے لیے تمام فریقوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرٹیرف جنگ کے تناظر میں اتحادیوں کا امریکہ پر اعتماد انتہائی کم ہو چکا ہے، چینی میڈیا ٹیرف جنگ کے تناظر میں اتحادیوں کا امریکہ پر اعتماد انتہائی کم ہو چکا ہے، چینی میڈیا آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کا خسارہ 7222ہزار ارب روپے رہنے کا امکان چائنا میڈیا گروپ کے ایونٹ “گلیمرس چائینیز 2025 ” کا کامیاب انعقاد چین، دنیا کی پہلی ہیومنائیڈ روبوٹ ہاف میراتھن کا انعقاد چین اور گبون نے سیاسی باہمی اعتماد کو گہرا کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہے، چینی صدر چین اور ایکواڈور جامع اسٹریٹجک شراکت دار ہیں، چینی صدرCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم