پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2025ء) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان آصف زرداری کو خط دیا۔

(جاری ہے)

علی امین گنڈاپور نے خط میں لکھا کہ 2018 میں سابقہ قبائلی اضلاع کو خیبر پختونخوا میں ضم کیا گیا، ضم اضلاع کے انضمام سے صوبے کی آبادی میں 57 لاکھ افراد کا اضافہ ہوا لیکن ابھی تک اس آبادی کے لیے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہیں مل رہا۔انہوں نے لکھا کہ سابق فاٹا کا شیئر وفاقی حکومت کو مل رہا ہے جوغیر آئینی ہے، مالی وسائل کی تقسیم کے لیے 10 واں این ایف سی اجلاس جلد بلایا جائے۔

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ایف سی

پڑھیں:

علی امین کا ڈیرہ جات میں خدمات دینے والے فورسز کے اہلکاروں کیلئے انعام کا اعلان

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے ڈیرہ جات میں خدمات دینے والے فورسز کے اہلکاروں کے لئے انعامی رقم کا اعلان کیا ہے۔
اتوار کو ڈیرہ اسماعیل خان میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ ڈیرہ جات میں سب محکموں کے افسران اور مہمانوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ ہماری عوام کی قربانیوں کو سلام پیش کرتا ہوں، ڈیرہ جات کرانا پوری دنیا کو بتا دیا ہے کہ ڈیرہ امن کا شہر ہے، ہم اپنا کلچر اپنے بچوں کو دیں گے، آج کا ایونٹ پورے پاکستان کا بڑا ایونٹ ہے۔
علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ ہم نے اس ایونٹ میں اپنے ڈیرہ کا کلچر پیش کیا ہے، ہمارا یہ سفر جاری رہے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈیرہ کا رواج ہے کہ ڈیرہ مہمان نوازی میں مشہور ہیں ہم اسکو برقرار رکھیں گے، اس ایونٹ میں فورسز نے جو کردار ادا کیا ہے انکو انعام ملے گا، فورسز کے جن اہلکاروں نے خدمات دی ہیں انکے لئے 10 ہزار کا انعام کا اعلان کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ہم امن کا گہوارہ بنیں گے اور اپنے شہریوں کے لیے خوشیاں بانٹنے رہے گے، اس صوبے میں بانی پی ٹی آئی کی حکومت ہے انکے ویژن کے مطابق کام کریں گے، ان کی سوچ ہے کہ میرٹ کی بالادستی ہونی چاہئے اور ہم اس پرعمل پیرا ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مدینہ کی ریاست میں انصاف تھا میرٹ انصاف ہے، ہم نے میرٹ پرعمل کیا تو اس دنیا میں بھی اورآخرت میں بھی سرخرو ہونگے۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • شہباز شریف کا نمایاں کارکردگی پر تارکین وطن کو سول ایوارڈ دینے کا اعلان
  • علی امین گنڈاپور نے اسحاق ڈار کے دورہ افغانستان پر ردعمل دے دیا
  • غیرقانونی مائننگ نہیں ہونے دوں گا،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا  علی امین گنڈاپور
  • منرلز بل پر تنقید کے پیچھے پورا مافیا، عمران خان سے ملاقات میں بات کلیئر ہو جائےگی، علی امین گنڈاپور
  • علی امین گنڈاپور نے خیبرپختونخوا مائنز اینڈ منرل ایکٹ پر سوشل میڈیا بیانیہ اڑا دیا
  • تمام شعبوں میں میرٹ پہلی ترجیح رہے گی، علی امین گنڈاپور
  • تمام شعبوں میں میرٹ پہلی ترجیح رہے گی؛ علی امین گنڈاپور
  • علی امین کا ڈیرہ جات میں خدمات دینے والے فورسز کے اہلکاروں کیلئے انعام کا اعلان
  • علی امین گنڈاپور مائنز اینڈ منرلز بل پاس کروائیں گے، یا اپنی نوکری بچائیں گے، گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی
  • علی امین گنڈاپور مائنز اینڈ منرلز بل پاس کروائیں گے، یا اپنی نوکری بچائیں گے، گورنر پختونخوا