کروڑوں کے فراڈ کے مقدمے میں نامزد اداکار کا ردعمل سامنے آگیا
اشاعت کی تاریخ: 29th, March 2025 GMT
بھارتی کامیڈین اداکار شریاس تلپڑے نے خود پر لگے دھوکہ دہی کے الزام اور مقدمے پر اپنا ردعمل دے دیا۔
شریاس تلپڑے کے مداح حیران رہ گئے جب اداکار کا نام ملٹی اسکور چٹ فنڈ گھوٹالے میں آیا۔ رپورٹس میں بتایا گیا کہ ان کے اور 14 دیگر افراد کیخلاف اتر پردیش میں دیہاتیوں کیساتھ کروڑوں روپے کی دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
تاہم اب اداکار شریاس تلپڑے کی ٹیم نے اب ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اداکار پر لگے تمام دعوے جھوٹے اور بے بنیاد ہیں۔
شریاس تلپڑے کی ٹیم نے چٹ فنڈ گھوٹالے میں اداکار کے مبینہ ملوث ہونے پر خاموشی توڑتے ہوئے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر ایک بیان جاری کیا جس میں لکھا تھا کہ ’یہ انتہائی بدقسمتی کی بات ہے کہ کسی شخص کی محنت سے کمائی گئی شہرت بے بنیاد افواہوں سے بے جا نقصان کا شکار دکھائی دیتی ہے۔
View this post on InstagramA post shared by Shreyas Talpade (@shreyastalpade27)
انسٹاگرام پر جاری پیغام میں مزید لکھا تھا کہ حالیہ رپورٹس جن میں مسٹر شریاس تلپڑے پر دھوکہ دہی میں ملوث ہونے کا الزام لگایا گیا ہے وہ مکمل طور پر جھوٹی، بے بنیاد ہیں‘۔
ان کی ٹیم مزید نے یہ بھی انکشاف کیا کہ دیگر مشہور شخصیات کی طرح گول مال ریٹرن کے اداکار کو بھی اکثر کارپوریٹ اور سالانہ تقریبات میں مدعو کیا جاتا ہے، جس میں وہ شرکت کرتے ہیں لیکن ان کا کسی کمپنی کے ساتھ ایسی کوئی وابستگی نہیں ہے۔
پیغام میں مزید کہا گیا کہ ’یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ مسٹر تلپڑے کا کسی بھی دھوکہ دہی یا غیر قانونی کاموں کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے جیسا کہ الزام لگایا جا رہا ہے۔ تلپڑے کا نام ان بے بنیاد افواہوں سے دور رکھا جائے۔ شریاس تلپڑے ایک قانون کی پاسداری کرنے والے شہری ہیں جو دیانتداری، ایمانداری اور پیشہ ورانہ مہارت کے اعلیٰ ترین معیار کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہیں‘۔
View this post on InstagramA post shared by Shreyas Talpade (@shreyastalpade27)
یاد رہے کہ گول مال اسٹار کا نام دی لونی اربن ملٹی اسٹیٹ کریڈٹ اینڈ تھرفٹ کوآپریٹو سوسائٹی لمیٹڈ سے متعلق ایف آئی آر میں درج ہے۔ مذکورہ کمپنی نے مبینہ طور پر اتر پردیش کے مہوبا ضلع کے رہائشیوں سے دھوکہ دہی کی، اور مختصر وقت میں ان کی سرمایہ کاری کو دوگنا کرنے کا وعدہ کیا۔
22 جنوری کو ہریانہ کے مرتھل پولیس اسٹیشن میں اداکار شریاس تلپڑے اور آلوک ناتھ کیخلاف دھوکا دہی اور اعتماد کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج کیا گیا اور انہیں اس کمپنی فراڈ سے وابستہ ہونے کے الزام میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
5 فلموں سے 2200 کروڑ بھارتی روپے کمانے والے اداکار کون ہیں؟
گزشتہ سالوں کے دوران بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان اور رجنی کانت جیسے سپر اسٹارز نے بالی ووڈ کے باکس آفس پر راج کیا اور بزنس کے سابقہ تمام ریکارڈ توڑے، شاہ رخ خان کی 2023 میں 3 فلموں کا مجموعی بزنس 2600 کروڑ روپے تھا۔
دوسری طرف بالی ووڈ کا ایک اسٹار ایسا بھی ہے جس کی فلموں نے آمدنی کے لحاظ سے کئی بڑے اسٹارز کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فلم کالکی نے شاہ رخ خان کی ’جوان‘ کا ریکارڈ توڑ دیا
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 27 سالہ جعفر صادق 5 سال سے بھارتی فلمز انڈسٹری سے وابستہ ہیں، جنہوں نے بطور ڈانسر اپنے کیرئیر کا آغاز کیا اور پھر اداکار کمل ہاسن کی فلم ’ وکرم‘سے انڈسٹری میں اپنا نام بنایا، انہوں نے رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ میں بھی لاجواب اداکاری کی، جو ان کی پہلی فلم سے بھی زیادہ کامیاب رہی۔
جعفر خان نے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خاں کے ساتھ بھی کام کیا، انہوں نے شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ سے بالی وڈ میں قدم رکھا اور ان کی آخری آن اسکرین فلم ’بے بی جوہن‘ تھی۔
ان کی فلمیں بزنس کے لحاظ سے کافی کامیاب رہیں، ان کی پہلی فلم’ وکرم‘ نے عالمی سطح پر 414 کروڑ بھارتی روپے، رجنی کانت کی فلم’ جیلر‘ نے 650 کروڑ بھارتی روپے کمائے۔
View this post on Instagram
A post shared by Kishor Ravichandran (@sinty_boy)
جعفر صادق کی بالی ووڈ ڈیبیو فلم ’جوان‘ نے بھی بزنس کے تمام ریکارڈ توڑتے ہوئے 1150 کروڑ بھارتی روپے کمائے، مجموعی طور پر ان کی 5 فلمیں باکس آفس پر اب تک 2200 کروڑ سے زیادہ بزنس کرچکی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سلمان خان کی ایکشن فلم سکندر باکس آفس پر تہلکہ مچانے میں ناکام
رجنی کانت، سنی دیول یا رنبیر کپور جیسے سپر اسٹارز کی فلموں نے بھی باکس آفس پر اتنا زیادہ بزنس نہیں کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news باکس آفس بالی ووڈ بزنس جعفر خان رجنی کانت شاہ رخ خان