وزیراعظم محمد شہباز شریف کا تھائی لینڈ، میانمار میں تباہ کن زلز لہ پر اظہار افسوس
اشاعت کی تاریخ: 29th, March 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے تھائی لینڈ اور میانمار میں تباہ کن زلزلے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔
(جاری ہے)
وزیر اعظم نے ہفتہ کو اپنے ایکس اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ مشکل کے ان لمحات میں ہماری دعائیں دونوں ممالک کے عوام کے ساتھ ہیں۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان تھائی لینڈ اور میانمار کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتا ہے۔وزیراعظم نے مدد کی پیش کش کرتے ہوئے ان کے تحفظ اور اس تباہی سے جلد بحالی کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر ترکیہ روانہ ہوں گے
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف 2 روزہ دورے پر کل ترکیہ روانہ ہوں گے، وفاقی وزرا بھی وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ ہوں گے۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم اپنے دورے کے دوران ترکیہ کے صدر طیب اردوان سے ملاقات کریں گے، وزیراعظم کے دورے میں مزید ملاقاتیں بھی شامل ہیں۔
ملاقاتوں کے دوران پاکستان اور ترکیے کے درمیان دوطرفہ علاقائی اور عالمی امور پر بات چیت ہوگی۔