کوئٹہ میں حالات کشیدہ ، موبائل ڈیٹا انٹرنیٹ سروس تیسرے روز بھی معطل
اشاعت کی تاریخ: 29th, March 2025 GMT
کوئٹہ (نیوزڈیسک)ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند کاکہنا تھا کہ موبائل ڈیٹا انٹرنیٹ سروس سکیورٹی تھریٹ کی وجہ سے بند کی گئی ہے،کوئٹہ میں موبائل ڈیٹا انٹرنیٹ سروس تیسرے روز بھی معطل ہے۔
کوئٹہ میں موبائل ڈیٹا انٹرنیٹ سروس جمعرات کی شام ناگزیر وجوہات کی بنا بند کی گئی تھی۔ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند کا کہنا ہے کہ موبائل ڈیٹا انٹرنیٹ سروس سکیورٹی تھریٹ کی وجہ سے بند کی گئی ہے۔دوسری جانب موبائل ڈیٹا انٹرنیٹ سروس بند ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
بغیر چارجنگ کے 5700 سال تک چلنے والی بیٹری تیار!
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: موبائل ڈیٹا انٹرنیٹ سروس
پڑھیں:
افغانستان سے بات چیت دیر سے مگر درست ا قدام ہے، ترجمان خیبر پختونخوا حکومت
افغانستان سے بات چیت دیر سے مگر درست ا قدام ہے، ترجمان خیبر پختونخوا حکومت WhatsAppFacebookTwitter 0 19 April, 2025 سب نیوز
پشاور(سب نیوز)ترجمان خیبر پختونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ افغانستان سے بات چیت دیر سے مگر درست قدم ہے۔اپنے بیان میں خیبرپختونخوا حکومت کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ افغانستان سے بات چیت کا عمل شروع کرنے پر وفاق کا قدم دیر آئے مگر درست آئے کے مترادف ہے۔
انہوں نے اس پیش رفت کو خوش آئند قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ یہ عمل خیبرپختونخوا حکومت کی بار بار اپیلوں کا نتیجہ ہے۔بیرسٹر سیف نے زور دیا کہ خیبر پختونخوا سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کو اس بات چیت کے عمل میں شامل کیا جانا چاہیے، کیونکہ خیبر پختونخوا دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن اور سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ ہے۔انہوں نے وفاق پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت کو نظر انداز کرنا غیر سنجیدگی کا مظاہرہ ہے۔ خیبرپختونخوا حکومت نے 3 ماہ قبل ہی افغانستان سے مذاکرات کے لیے وفاقی حکومت کو ٹی او آرز بھجوائے تھے، جو اس عمل کے لیے مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ان ٹی او آرز میں قبائلی عمائدین سمیت تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کو شامل کیا گیا ہے۔ بیرسٹر سیف نے خبردار کیا کہ اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیے بغیر کوئی بھی بات چیت سودمند ثابت نہیں ہو سکتی۔انہوں نے کہا کہ خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے افغانستان سے بات چیت ناگزیر ہے۔