تمام دوست ممالک سے تجارت، سرمایہ کاری میں مزید تعاون چاہتے ہیں: صدر
اشاعت کی تاریخ: 29th, March 2025 GMT
اسلام آباد (خبرنگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان تمام دوست ممالک کے ساتھ کاروباری اور سرمایہ کاری کے شعبے میں مزید تعاون کا خواہاں ہے۔ صدر مملکت نے ان خیالات کا اظہار مراکش، سوئٹزر لینڈ اور فلپائن کیلئے پاکستان کے نامزد سفراء سے یہاں الگ الگ ملاقات کے دوران کیا۔ صدر مملکت سے مراکش کیلئے پاکستان کے نامزد سفیر سیدعادل گیلانی، سوئٹزر لینڈ کیلئے پاکستان کے نامزد سفیر ڈاکٹر مرغوب سلیم بٹ نے ملاقات کی۔ صدر مملکت سے فلپائن کیلئے پاکستان کی نامزد سفیر ڈاکٹر عاصمہ ربانی نے بھی ملاقات کی۔ صدر مملکت نے کہا نامزد سفراء میزبان ممالک کے ساتھ تجارتی، معاشی، سیاسی اور سفارتی تعلقات مزید مضبوط بنانے کیلئے کام کریں۔ انہوں نے نامزد سفراء کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پرمبارکباد دی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ علاوہ ازیں صدر مملکت آصف علی زرداری سے وفاقی انشورنس محتسب ممتاز علی شاہ نے ملاقات کی۔ وفاقی انشورنس محتسب نے صدر مملکت کو ادارے کی سالانہ رپورٹ 2024ء پیش کی۔علاوہ ازیں صدر مملکت آصف علی زرداری سے وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت فوزیہ وقار نے ملاقات کی اور ادارے کی رپورٹ برائے سال 2024 پیش کی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کیلئے پاکستان ملاقات کی صدر مملکت
پڑھیں:
پاکستانی معیشت کیلئے اچھی خبر
سٹی42: ایس آئی ایف سی کی معاونت سے ڈیجیٹل معیشت کا نیا باب،پاکستان کا 2030 تک ڈیجیٹل معیشت کے ذریعے ساٹھ ارب ڈالر کا ہدف مقرر،پاکستان کا پہلا ڈیجیٹل ایف ڈی آئی فورم 29-30 اپریل کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔
تفصیلات کےمطابق یہ فورم حکومتِ پاکستان و ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کا مشترکہ تاریخی اقدام ہے، ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کی سیکرٹری جنرل 'دیمہ الیحیٰ' کی جانب سے اس اقدام کا خیرمقدم کیا گیا، دنیا بھر سے 500 سے زائد سرمایہ کاروں، رہنماؤں اور ماہرین کی فورم میں شرکت متوقع ہے۔
اسحاق ڈار کی افغان حکام سے اہم ملاقاتیں، مشترکہ امن و ترقی کا عہد
عالمی ماہرین کی شرکت سے ڈیجیٹل مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے امکانات روشن ہیں، پاکستان کا 2030 تک ڈیجیٹل معیشت کے ذریعے ساٹھ ارب ڈالر کا ہدف مقرر کیا، فورم میں سرمایہ کاری کے لیے تیار 75 سے زائد اسٹارٹ اپس شریک ہوں گے۔
نوجوان آبادی اور جدید ٹیکنالوجی، ڈیجیٹل ترقی کی مضبوط بنیاد ہوگی، فِن ٹیک، اے آئی اور ایگری ٹیک جیسے اسٹارٹ اپس جدید ترقی کی علامت، عالمی رہنماؤں کی شراکت داری ڈیجیٹل سرمایہ کاری کو نئی سمت دینے کو تیار ہے، ڈیجیٹل سرمایہ کاری سے پائیدار و مستحکم معیشت کی راہیں ہموار ہوں گی۔
سرکاری گاڑی کا استعمال، سوشل میڈیا پر وڈیو وائرل کرنیوالے ڈان ساتھی سمیت گرفتار