ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ عالمی یوم القدس ہمیں اس بات کا درس دیتا ہے کہ ہم فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہوں اور ان کی جدوجہدِ آزادی کی حمایت کریں، فلسطین کی مکمل آزادی تک یہ جدوجہد جاری رہے گی اور دنیا کے تمام مظلوموں کے حقوق کے لیے آواز بلند کی جاتی رہے گی۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ تحریک بیداری امت مصطفیٰ (ص) کے زیر اہتمام عالمی یوم القدس کے موقع پر کراچی میں عالمی انتفاضہ ریلی نکالی گئی۔ ریلی جیل چورنگی سے براستہ یونیورسٹی روڈ مزارِ قائد تک جاری رہی، جس میں عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ریلی میں علمائے کرام، دانشوروں، طلبہ اور مختلف مکاتبِ فکر کے اکابرین شریک ہوئے۔ شرکاء نے اسرائیل کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے فلسطینی عوام کے حق میں نعرے بلند کیے اور عالمی برادری سے فلسطینی عوام کے حق میں عملی اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی یوم القدس ہمیں اس بات کا درس دیتا ہے کہ ہم فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہوں اور ان کی جدوجہدِ آزادی کی حمایت کریں۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین کی مکمل آزادی تک یہ جدوجہد جاری رہے گی اور دنیا کے تمام مظلوموں کے حقوق کے لیے آواز بلند کی جاتی رہے گی۔ مقررین نے عالمی برادری، اقوامِ متحدہ اور مسلم ممالک کے حکمرانوں سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطین کے مظلوم عوام کے حق میں عملی اقدامات اٹھائیں اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف مؤثر حکمتِ عملی اپنائیں۔ ریلی کے دوران شرکاء نے فلسطینی پرچم اٹھا رکھے تھے اور اسرائیلی مظالم کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.

youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: فلسطینی عوام کے یوم القدس رہے گی

پڑھیں:

مولانا فضل الرحمان کی مرضی اتحاد کرتے ہیں یا نہیں، عمر ایوب

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ ہر پارٹی نے اپنے لیڈران اور ورکرز کا فیڈبیک دیکھنا ہے، ہماری تحریک جاری رہے گی، جے یو آئی کے ساتھ کوئی خفیہ ملاقات نہیں ہوئی، نہ ہی ان کو لانےکیلئے ہم زبردستی کرسکتے ہیں، ہمارے کسی سے کوئی مذاکرات بھی نہیں ہو رہے اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کی مرضی اتحاد کرتے ہیں یا نہیں۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب کا کہنا تھا کہ عالیہ حمزہ کو غیرقانونی طور پر گرفتار کیا گیا، انہیں کچھ عرصہ قبل جیل سے رہائی ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام اور تحریک انصاف میں خلیج کم ہوئی ہے، مولانا فضل الرحمان آتے ہیں تو آئیں راستہ تو سب کا ایک ہی ہے، ان کی مرضی ہے اتحاد کرتے ہیں یا نہیں، جے یو آئی بھی خود مختارپارٹی ہے۔

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ ہر پارٹی نے اپنے لیڈران اور ورکرز کا فیڈبیک دیکھنا ہے، ہماری تحریک جاری رہے گی، جے یو آئی کے ساتھ کوئی خفیہ ملاقات نہیں ہوئی، نہ ہی ان کو لانےکیلئے ہم زبردستی کرسکتے ہیں، ہمارے کسی سے کوئی مذاکرات بھی نہیں ہو رہے۔ عمر ایوب کا مزید کہنا تھا کہ مائنز اینڈ منرلز بل پر بانی پی ٹی آئی کو کو بریف کیا جائے گا، علی امین گنڈاپور عمران خان کو بل سے متعلق آگاہ کریں گے، بل سے متعلق بانی فیصلہ کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • مولانا فضل الرحمان کی مرضی اتحاد کرتے ہیں یا نہیں، عمر ایوب
  • پوپ فرانسس کی وفات پر عالمی رہنماؤں اور عوام کا خراج عقیدت
  • گلگت، آئی ایس او طالبات کے زیر اہتمام صیہونی مظالم کیخلاف احتجاجی ریلی
  • لاہور، جماعت اہلحدیث کی غزہ کے مظلوموں کے حق میں ریلی
  • اسرائیلی مظالم پر مسلم حکمرانوں کی خاموشی ،بے حسی افسوسناک :زوار بہادر  
  • فلسطین امت کی وحدت کا نقطۂ آغاز بن سکتا ہے، علامہ جواد نقوی
  • فلسطین  پر امت کوفیصلہ کن اقدامات کرنا ہونگے: ایاز صادق
  • فلسطین کے معاملے پر امت مسلمہ کو فیصلہ کن اقدامات کرنے ہوں گے ،اسپیکر ایاز صادق
  • فلسطین کے معاملے پر امت مسلمہ کو فیصلہ کن اقدامات کرنے ہوں گے ، ایاز صادق
  • عالمی شہرت یافتہ فلسطینی فوٹوجرنلسٹ اسرائیلی حملے خاندان سمیت شہید