یوم القدس، ایم ڈبلیو ایم کراچی کے تحت بل بورڈ مہم
اشاعت کی تاریخ: 29th, March 2025 GMT
عالمی یوم القدس کی مناسبت سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے شہر بھر کی بلڈنگ پر شہدائے مقاومت کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے اسکرین لگائی گئیں۔ متعلقہ فائیلیں اسلام ٹائمز۔ سالہائے گزشتہ کی طرح امسال بھی امام خمینی کے فرمان پر منائے جانے والے عالمی یوم القدس کی مناسبت سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے شہر بھر کی بلڈنگ پر شہدائے مقاومت کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے اسکرین لگائی گئیں۔ یاد رہے کہ یوم القدس کے موقع پر پاکستان بھر میں احتجاجی اجتماعات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ شہر کراچی میں سب سے بڑی ریلی نکالی جاتی ہے جو نمائش چورنگی سے نکل کر تبت سینٹر پر اختتام پذیر ہوتی ہے، یہ اسکرینز اس ہی روٹ پر آویزاں کی گئی ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: یوم القدس
پڑھیں:
عاقب جاوید فارغ، قومی ہیڈ کوچ کی تلاش شروع
لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے مسلسل شکستوں اور قومی ٹیم کی ناقص پرفارمنس کو دیکھتے ہوئے نئے ہیڈ کوچ کی تلاش کیلئے اشتہار دیدیا۔ بورڈ کی جانب سے اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب عبوری ہیڈکوچ کی ذمہ داریاں سنبھالنے والے عاقب جاوید کی سربراہی میں گرین شرٹس کو مسلسل شکستیں دیکھنا پڑیں۔
عاقب جاوید کے دور میں پاکستان ہوم گراؤنڈ پر ہونیوالی چیمپئینز ٹرافی کے پہلے راؤنڈ سے باہر ہوا جبکہ دورہ نیوزی لینڈ میں بدترین شکست ہوئی، 7 میچز میں قومی ٹیم محض ایک فتح حاصل کرسکی۔
قبل ازیں سابق ہیڈکوچ گیری کرسٹن اور جیسن گلیسپی جیسے تجربہ کار کوچز کو بھی گزشتہ سال محض چند ماہ ذمہ داریاں پوری کرکے جبری طور پر رخصت کردیے گئے تھے۔ ادھر بورڈ کی جانب سے ہیڈکوچ کیلئے جاری کردہ اشتہار میں لیول 3 کوچنگ سرٹیفیکٹ اور 10 سال کا تجربہ مانگا ہے۔
اطلاعات کے مطابق عبوری ذمہ داریاں سرانجام دینے والے عاقب جاوید اب ہیڈ کوچ بننے میں دلچسپی نہیں رکھتے تاہم ہائی پرفارمنس ڈائریکٹر بننا چاہتے ہیں۔
ب فارم کیلئے نادرا دفتر جانے کا جھنجھٹ ختم