پی ایس ایل 10، ٹکٹوں کی فروخت 3 اپریل سے شروع ہوگی
اشاعت کی تاریخ: 29th, March 2025 GMT
کراچی:
ایچ بی ایل پی ایس ایل10 کیلیے ٹکٹوں کی فروخت عیدالفطر کے بعد 3 اپریل سے شروع ہوگی۔
ٹکٹ جمعرات کو سہ پہر 3 بجے سے PCB.tcs.com.pk پر آن لائن دستیاب ہوں گے ، فزیکل ٹکٹ 7 اپریل سے ملک بھر کے ٹی سی ایس ایکسپریس سینٹرز پر شائقین کو میسر آسکیں گے۔
پی ایس ایل کے میچز چار شہروں کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے،فائنل 18 مئی کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔چاروں وینیوز کے عام ٹکٹ 650 روپے میں دستیاب ہوں گے، اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں افتتاحی میچ کے ٹکٹ 1000 روپے سے 8500 روپے تک کے ہیں۔
ہر میچ کے دوران ایک ٹکٹ ریفل کا انعقادبھی کیا جائے گا جس میں شائقین انعامات حاصل کرسکیں گے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
جے یو آئی کا 27 اپریل کو لاہور میں غزہ ملین مارچ کا اعلان
جے یو آئی کی مرکزی کونسل نے مائنز اینڈ منرلز بل کی بھی مخالفت کر دی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مشترکہ مسائل پر جے یو آئی اپوزیشن کی حمایت کرے گی، لیکن کسی اپوزیشن اتحاد کا حصہ نہیں بنے گی۔ ذرائع کے مطابق جے یو آئی کے جن ارکان نے بلوچستان اسمبلی میں مائنز اینڈ منرل بل کی حمایت کی ہے، ان کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ رائیونڈ لاہور میں جمیعت علمائے اسلام کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس مولانا فضل الرحمن کی زیرِصدارت منعقد ہوا۔ ذرائع کے مطابق مرکزی کونسل کے اجلاس نے متفقہ فیصلہ کیا کہ حکومت مخالف تحریک جے یو آئی خود چلائے گی۔ جے یو آئی کی مرکزی کونسل نے مائنز اینڈ منرلز بل کی بھی مخالفت کر دی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مشترکہ مسائل پر جے یو آئی اپوزیشن کی حمایت کرے گی، لیکن کسی اپوزیشن اتحاد کا حصہ نہیں بنے گی۔
ذرائع کے مطابق جے یو آئی کے جن ارکان نے بلوچستان اسمبلی میں مائنز اینڈ منرل بل کی حمایت کی ہے، ان کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا، مائنز اینڈ منرلز بل کی حمایت کرنیوالے ارکان کا جواب غیر تسلی بخش ہونے کی صورت میں انہیں پارٹی سے نکالنے کا عندیہ بھی دیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ فلسطین کے مسئلے پر تحریک چلائی جائے گی اور اسی سلسلے میں 27 اپریل کو لاہور میں غزہ ملین مارچ کیا جائے گا۔