اسلام آباد:

وفاقی وزیرپٹرولیم علی پرویز ملک سے پاکستان میں تعینات ڈنمارک کے سفیر نے ملاقات کی اور بتایا کہ  ڈینش کمپنی بی آر آئی ایم ایم 100 پاکستانی انجینئرز کو تربیت دے گی۔

ترجمان پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وفاقی وزیر برائے پٹرولیم علی پرویز ملک سے ڈنمارک کے سفیر جیکب لینولف نے ملاقات کی، جس میں توانائی کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کے فروغ اور پاکستان میں معدنیات اور کان کنی کے شعبے میں ڈینش ٹیکنالوجی کے کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ وفاقی وزیرعلی پرویز ملک نے ڈینش ٹیکنالوجی اور سرمایہ کاری سے مستفید ہو کر معدنی وسائل کے پروسیسنگ کو بہتر بنانے میں پاکستان کی گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور ڈینش سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی کی منتقلی آسان بنانے کے لیے حکومتی سطح پر ہر ممکن مدد کی پیش کش کی۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت سرمایہ کاروں کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

وفاقی وزیر نے ڈینش کمپنیوں بشمول ایف ایل اسمتھ کو 8-9 اپریل 2025 کو ہونے والے پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم کے دوران پاکستانی کمپنیوں کے ساتھ شراکت داری کے مواقع تلاش کرنے کی دعوت دی۔

اس موقع پر ڈینش کمپنی ایف ایل اسمتھ کی خدمات کو سراہا گیا جو پائیدار کان کنی کی ٹیکنالوجی میں نمایاں مقام رکھتی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ ایف ایل اسمتھ کے سیمنٹ کی پیداوار، معدنیات کی پروسیسنگ اور کاربن کے اخراج میں کمی کے جدید حل پاکستان کے اہداف کے مطابق ہیں جو کہ معدنی صنعتوں میں کارکردگی بڑھانے اور ماحولیاتی اثرات کو کم کرنے پر مرکوز ہیں۔

ڈنمارک کے سفیر نے پاکستان کی توانائی کی منتقلی اور صنعتی ترقی کے لیے ڈنمارک کی حمایت کا اعادہ کیا اور انہوں نے بتایا کہ ڈنمارک پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم میں بھرپور شرکت کرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایف ایل اسمتھ ایک تربیتی پروگرام بی آر آئی ایم ایم (بریڈشا ریسرچ انیشیٹو فار منرلز اینڈ مائننگ) کا آغاز کرے گی جس کے تحت 100 پاکستانی انجینئرز کو تربیت دی جائے گی، ایف ایل اسمتھ پاکستان کے معدنی شعبے میں پہلے ہی 5 شراکتی معاہدے کر چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈینش کمپنیاں گرین مائننگ، آٹومیشن اور ڈیجیٹلائزیشن میں اپنی مہارت پاکستان کے ساتھ بانٹنے کے لیے پرعزم ہیں تاکہ پاکستان اپنے معاشی اور ماحولیاتی اہداف حاصل کر سکے۔

سفیر نے بتایا کہ ڈینش شپنگ کمپنی میرسک نے پہلے ہی گہرے سمندر کے بندرگاہ میں دو ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا وعدہ کیا ہے اور گرین امونیا کے ساتھ جہازوں کی ری سائیکلنگ اور ری فیولنگ کے کام کا ارادہ رکھتی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بتایا کہ کے لیے

پڑھیں:

پاکستانی پاسپورٹ کے حصول کیلئے نئی شرائط عائد کی جارہی ہیں؛ وفاقی وزیر داخلہ

سٹی 42: وفاقی وزیر داخلہ محسن  نقوی نے کہا ہے کہ بھکاریوں اور غیرقانونی امیگریشن روکنے کیلئے پاسپورٹ کے حصول کیلئے نئی شرائط عائد کررہے ہیں، سعودی شہری بغیر ویزا جب چاہیں پاکستان آسکتے ہیں۔

 وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سعودی سفیر سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 ڈپلومیٹک انکلیو سعودی سفارتخانے آمد پر سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے وزیر داخلہ محسن نقوی کا خیرمقدم کیا،ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور باہمی تعاون بڑھانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے معاشی و سماجی شعبوں میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دینے پر سعودی حکومت اور سفیر کا شکریہ ادا کیا۔

اپنی سبسڈی اور خیرات واپس لے لو،کسانوں کو گندم کا ریٹ نہیں مل رہا؛ سربراہ کسان اتحاد

 محسن نقوی نے اس موقع پر کہا کہ پاک گلف تعاون کونسل انسداد منشیات کانفرنس میں سعودی عرب کے اعلیٰ سطحی وفد کی شرکت پر مشکور ہیں، انسداد منشیات اور انسانی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے سعودی عرب کے ساتھ تعاون بڑھانا چاہتے ہیں۔ بھکاریوں اور غیر قانونی امیگریشن روکنے کیلئے پاسپورٹ کے حصول کیلئے نئی شرائط عائد کی جا رہی ہیں،بھکاری مافیا کیخلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا، سعودی شہریوں کیلئے پاکستان آنے پر کوئی ویزا نہیں، جب چاہیں آئیں۔

ایسا معاشرہ چاہتے ہیں جہاں تمام شہریوں کو مساوی حقوق ملیں، بلاول بھٹو

 وفاقی وزیر داخلہ نے منشیات کیس میں ملوث بے گناہ خاندان کی رہائی کیلئے بھرپور تعاون پر سعودی حکومت اور سفیر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ بے گناہ خاندان کی رہائی اور وطن واپسی کیلئے سعودی عرب نے بہت ساتھ دیا، سعودی حکومت کے تعاون کی بدولت ہی خاندان کے 5 افراد کو رہائی ملی اور وطن واپس آئے۔ اس موقع پر سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ انتہائی قریبی تعلقات ہیں جنہیں مزید فروغ دینا چاہتے ہیں۔

مریم نواز کی گندم خریداری کے الیکٹرونک ویئر ہاؤس ریسیٹ نظام کی منظوری

متعلقہ مضامین

  • حکومت پاکستان کی آئی ایم ایف کو اصلاحات جاری رکھنے کی یقین دہانی
  • وزیر خزانہ کی آئی ایم ایف کو اصلاحات جاری رکھنے کی یقین دہانی
  • وفاقی وزیر نے پاکستانی عازمین حج کے لیے بڑی خوش خبری سنادی
  • محسن نقوی کی سعودی سفیر سے ملاقات ‘ تعلقات مضبوط بنانے کے غزم کا اعادہ
  • پاکستانی پاسپورٹ کے حصول کیلئے نئی شرائط عائد کی جارہی ہیں؛ وفاقی وزیر داخلہ
  • عبداللہ بن زید النہیان 2 روزہ دورہ پر آج پاکستان پہنچیں گے
  • وزیر داخلہ محسن نقوی کی سعودی سفیر سے ملاقات، دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال
  • پاکستانی معیشت کیلئے اچھی خبر
  • مریم نواز شریف سے یورپی یونین کے پارلیمانی وفد برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
  • چوہدری شافع حسین سے کینیڈا کے ایکٹنگ ہائی کمشنر کی ملاقات،دوطرفہ تجارت بڑھانے کے امور پر بات چیت