ریلیوں میں سرکاری اور حکومتی شخصیات کے علاوہ بچوں، بزرگوں، نوجوانوں اور خواتین نے شرکت کی۔ شرکا نے مرگ بر امریکہ اور مرگ بر اسرائیل کے فلک شگاف نعرے بلند کیے اور فلسطینی مظلومین کیساتھ حمایت کا اظہار کیا۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مظلومین کی حمایت اور بیت المقدس کی آزادی کے لئے بانی انقلاب اسلامی ایران امام خمینی اور ان کے جانشین رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے حکم پر پوری دنیا کی طرح ایران کے دارالحکومت تہران سمیت ملک کے 900 سے زائد مقامات پر ریلیاں نکالی گئیں۔ رمضان المبارک کے آخری جمعے اور یوم القدس کے موقع پر نکالی گئی ریلیوں میں کئی ملین لوگوں نے شرکت کی۔ علی العهد یا قدس کے نعرے اور عنوان کیساتھ منعقد ہونیوالی ریلیوں میں سرکاری اور حکومتی شخصیات کے علاوہ بچوں، بزرگوں، نوجوانوں اور خواتین نے شرکت کی۔ شرکا نے مرگ بر امریکہ اور مرگ بر اسرائیل کے فلک شگاف نعرے بلند کیے اور فلسطینی مظلومین کیساتھ حمایت کا اظہار کیا۔ اسی طرح یمن اسلامی کا خصوصی طور ذکر کرتے ہوئے یمن کو غزہ کا عظیم پشت پناہ قرار دیا گیا۔ واضح رہے کہ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے ویڈیو پیغام میں ایرانی عوام اور پوری دنیا کے لوگوں کو یوم القدس کے موقع پر ریلیوں کی شرکت کے لئے خصوصی تکید کی تھی۔

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2025ء) اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں ہفتہ کو دوپہرہ 12 بجے کےبعد زلزلے کے شدید جھٹکےمحسوس کئے گئے لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں ، دفاتر اور کاروباری مراکز سے باہر نکل آئے۔

(جاری ہے)

زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد کے علاوہ راولپنڈی ،پشاور، مالاکنڈ، ایبٹ ، مردان، دیر بالا، ہری پور، خان پور، ٹیکسلا ، چنیوٹ،خیبر، شرقپور، پنڈ دادن خان، فیصل آباد، گلگت بلتستان ، نوشہرہ ،چارسدہ،بھکر ، میانوالی اور خوشاب سمیت دیگر مختلف شہروں میں بھی زلزلہ محسوس کیا گیا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی اور گہرائی 94 کلومیٹر تھی جبکہ زلزلہ کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کی سرحد تھا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق ابھی تک کسی قسم کےن جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے ۔

متعلقہ مضامین

  • ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر بڑی پیش رفت
  • غزہ کے لوگوں کیلئے احتجاج وقت کی اہم ضرورت ہے، جماعت اسلامی بلوچستان
  • کوئٹہ، ملی یکجہتی کونسل کا فلسطین کی حمایت میں 26 اپریل کو احتجاج کا اعلان
  • جے یو آئی کا 27 اپریل کو لاہور میں غزہ ملین مارچ کا اعلان
  • پختونخوا میں دینی مدارس کی گرانٹ 30 ملین سے بڑھا کر 100 ملین کر دی گئی
  • فلسطین اور غزہ کے نام پر لوگوں کی املاک کو نقصان پہنچایا جارہا ہے: عظمیٰ بخاری
  • 6 کینال منصوبے کیخلاف سندھ کے مختلف شہروں میں ہڑتال
  • سید حسن نصراللہ کے تشیع جنازے میں لاکھوں افراد کی شرکت اسرائیل کی شکست ہے، امیر عباس 
  • کیمرے کی آنکھ دیکھ رہی ہے
  • اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے