اسٹیبلشمنٹ سے صرف رابطے بحال ہوئے تھے مذاکرات نہیں ہوئے، بیرسٹر گوہر
اشاعت کی تاریخ: 28th, March 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے صرف رابطے بحال ہوئے تھے مذاکرات نہیں ہوئے، 24 نومبر سے قبل صرف رابطے کی بحالی ہوئی تھی کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ تحریک انصاف کے اسٹیبلشمنٹ سے حتمی مذاکرات شروع ہی نہیں ہوئے، ڈیل کے تاثر کی باتیں بے بنیاد ہیں جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔
بیرسٹر گوہر نے آرمی چیف سے ملاقات کی تردید کردیپی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں مذاکرات ہوں، حکومتی حلقوں سے اس پر بات چیت چل رہی ہے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ طلال چوہدری کا طالبان کی واپسی کا بیان حقائق کے برعکس ہے، پاکستان دہشتگردی کے نرغے میں ہے، یہ الزامات لگانے کا وقت نہیں، ایسے بیانات کے بجائے اپنی توجہ دہشتگردی روکنے پر مرکوز کریں۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ ریکارڈ کا حصہ ہے طالبان آباد کاری کے فیصلے جولائی 2022 کے بعد ہوئے تھے، طلال نے غیر ذمہ دارانہ بیان دیا کہ دہشتگردوں نے پی ٹی آئی کو نشانہ نہیں بنایا۔
بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ ہم پاکستان میں دہشتگردی اور کسی بھی پاکستانی شہری کو نشانہ بنانے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بیرسٹر گوہر نے نے کہا کہ
پڑھیں:
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ایک لاکھ 18 ہزار پوائنٹس کی حد بحال
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ایک بار پھر ایک لاکھ 18 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، 900 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 18 ہزار 295 پوائنٹس کی حد کو چھو گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 414 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 17 ہزار 315 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب انٹر بینک میں امریکی کرنسی 8 پیسے مہنگی ہوئی، جس سے ڈالر 280.72 روپے سے بڑھ کر 280.80 روپے پر پہنچ گیا۔