UrduPoint:
2025-04-22@01:14:05 GMT

مسجد الحرام میں تل دھرنے کی جگہ نہ رہی

اشاعت کی تاریخ: 28th, March 2025 GMT

مسجد الحرام میں تل دھرنے کی جگہ نہ رہی

مکہ مکرمہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 مارچ2025ء) مسجد الحرام میں تل دھرنے کی جگہ نہ رہی، سعودی عرب میں رمضان المبارک 1446 ہجری کی ممکنہ آخری شب کو نماز تراویح کیلئے مسجد الحرام میں لاکھوں زائرین کا سمندر امڈ آیا۔ دوسری جانب رمضان المبارک کی 29 ویں شب کی آمد پر عید الفطر کی چاند کی رویت سے متعلق سعودی عرب کی سپریم کورٹ کی جانب سے اہم اعلان کیا گیا ہے۔

سعودی سپریم کورٹ نے 29 رمضان المبارک بروز ہفتہ کو مملکت میں بسنے والے تمام مسلمانوں سے چاند دیکھنے کی اپیل کر دی۔ ہدایت کی گئی ہے کہ شوال کا ہلال کا مشاہدہ کرنے پر قریبی عدالت میں گواہی کا اندراج کیا جائے۔ دوسری جانب سعودی عرب میں شوال کا چاند 29 رمضان کو نظر آنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ عرب ٹی وی کے مطابق سعودی ماہرینِ فلکیات کے مطابق بروز ہفتہ 29 رمضان کو دن 2 بجے چاند کی پیدائش ہو گی۔

(جاری ہے)

سعودی ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ کہ 29 مارچ کو سورج غروب ہونے کے بعد شوال کا چاند 8 منٹ تک دیکھا جا سکے گا۔ پاکستان میں بھی شوال کے چاند کی رویت سے متعلق پیشن گوئی کر دی گئی۔ جبکہ آسٹریلیا دنیا کا پہلا ملک ہے جہاں رواں سال کی عید الفطر کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کیا گیا ہے۔ آسٹریلین فتوٰی کونسل کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق آسٹریلیا میں عید الفطر 31 مارچ بروز پیز کو منائی جائے گی۔

دوسری جانب مصر کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار آسٹرونومیکل اینڈ جیو فزیکل ریسرچ کی جانب سے 29 مارچ کو کئی اسلامی ممالک میں شوال کا چاند نظر آنے کا امکان ظاہر کر دیا گیا۔ آج نیوز اور ایکسپریس نیوز میں شائع ہونے والی خبر کے مطابق مصر کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار آسٹرونومیکل اینڈ جیو فزیکل ریسرچ کی جانب سے شوال کے چاند کی رویت سے متعلق ایک حیرت انگیز پیشن گوئی کی گئی ہے۔

مصر کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار آسٹرونومیکل اینڈ جیو فزیکل ریسرچ نے پیشگوئی کی ہے کہ دنیا کے تقریباً 30 شہروں میں 29 مارچ کو شوال کا چاند نظر آنے کا امکان ہے، جن میں مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، ریاض، انقرہ، تہران، مسقط، کراچی، لندن، ماسکو اور اوٹاوہ شامل ہیں۔ واضح رہے کہ مصر کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار آسٹرونومیکل اینڈ جیو فزیکل ریسرچ نے 29 مارچ کو کراچی میں بھی شوال کا چاند نظر آنے کا امکان ظاہر کیا ہے، تاہم اس روز کراچی سمیت پاکستان بھر میں 28 رمضان المبارک ہو گی۔

جبکہ اماراتی فلکیاتی سوسائٹی کے چیئرمین ابراہیم الجروان کے مطابق عید الفطر 30 مارچ یا 31 مارچ کو ہوسکتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ 29 مارچ کو امارات کے مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2:58 بجے پر شوال کا چاند پیدا ہوگا، لیکن چونکہ سورج غروب ہونے تک چاند کی عمر صرف 3 گھنٹے ہوگی، اس لیے چاند دیکھنا مشکل ہوسکتا ہے۔ اگر ایسا ہوا تو عید 31 مارچ کو منائی جائے گی۔

جبکہ پاکستان میں محکمہ موسمیات نے ناصرف عید الفطر کی ممکنہ تاریخ بلکہ شوال کے چاند کی پیدائش سے متعلق بھی پیشن گوئی کردی۔ محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق ماہ شوال کےچاند کی پیدائش 29مارچ کو3 بجکر58 منٹ پرہوگی جبکہ 30 مارچ اور29 رمضان کورویت ہلال کمیٹی کااجلاس ہوگا۔ اجلاس کے وقت چاند کی عمر27 گھنٹے ہوگی، ماہ شوال کا چاند بآسانی دیکھاجاسکےگا، غروب آفتاب اورغروب قمر کے درمیان تقریباً ایک گھنٹے کا فرق ہے، چاند ایک گھنٹے تک دیکھا جا سکے گا۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا 30 مارچ کوچاند نظرآنے کی توقع ہے، یکم شوال 31 مارچ کوہوگی، ماہ شوال کےچاند کاحتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے نظر آنے کا امکان رمضان المبارک شوال کا چاند کی جانب سے عید الفطر کے مطابق چاند نظر چاند کی شوال کے مارچ کو

پڑھیں:

لاہوریے فلسطینیوں کے حق میں سڑکوں پر نکل آئے، شہر بھر میں مظاہرے

اسلام ٹائمز:فلسطین و غزہ کے مظلوموں سے اظہار یکجہتی کیلئے لاہور کی تاریخی بادشاہی مسجد سے ریلی نکالی گئی۔ ریلی کا اہتمام مجلس علماء پاکستان کی جانب سے کیا گیا۔ شرکاء نے بادشاہی مسجد کے مرکزی دروازے کے سامنے احتجاج کیا۔ ریلی کی قیادت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان و خطیب بادشاہی مسجد مولانا سید عبدالخبیر آزاد نے کی۔ حافظ سید کاظم رضا نقوی سمیت مختلف مکاتب فکر کے علماء نے بھی شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور میں مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کی جانب سے فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کیساتھ اظہار یکجہتی اور اسرائیلی بربریت کیخلاف احتجاجی مظاہرے گئے۔ گڑھی شاہو میں جامعہ نعیمہ سے لاہور پریس کلب تک ”فلسطین زندہ باد“ ریلی نکالی گئی۔ ریلی کا اہتمام جماعت اہلسنت کی جانب سے کیا گیا۔ ریلی کی قیادت چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر محمد راغب حسین نعیمی نے کی۔ ریلی میں قاری امیر قادری، علامہ رمضان شاد، مفتی نعیم صابری، قاری ثناء للہ سیالوی سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء غزہ کے مظلوم مسلمانوں کے حق میں اور اسرائیلی مظالم کیخلاف نعرے بازی کرتے رہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر راغب نعیمی نے کہا کہ مظلوم فلسطینی عوام کی مدد کیلئے مسلم اُمہ عملی کردار ادا کرے، اسرائیلی مظالم اور دہشتگردی کیخلاف عالم برداری کو ایکشن لینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اسرائیلی دہشتگردی رکوانے کیلئے کردار ادا کرے، اقوام متحدہ کے چارٹر پر مسئلہ فلسطین اور مسئلہ کشمیر ایک عرصہ سے حل طلب ہیں۔

فلسطین و غزہ کے مظلوموں سے اظہار یکجہتی کیلئے لاہور کی تاریخی بادشاہی مسجد سے ریلی نکالی گئی۔ ریلی کا اہتمام مجلس علماء پاکستان کی جانب سے کیا گیا۔ شرکاء نے بادشاہی مسجد کے مرکزی دروازے کے سامنے احتجاج کیا۔ ریلی کی قیادت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان و خطیب بادشاہی مسجد مولانا سید عبدالخبیر آزاد نے کی۔ حافظ سید کاظم رضا نقوی سمیت مختلف مکاتب فکر کے علماء نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ ریاست، پاکستانی عوام اور اُمت مسلمہ اہل فلسطین اور غزہ کے مسلمانوں کیساتھ کھڑی ہے، ظالم اسرائیل انسانیت کا قاتل ہے، ارض الانبیاء اہل فلسطین کی ہے، جن کو اپنے ہی گھروں سے بے گھر کیا جا رہا ہے۔ مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ قبلہ اوّل بیت المقدس کی صورتحال پوری دنیا کو پکار رہی ہے، اُمت مسلمہ غزہ و فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کیساتھ ہے، اقوام متحدہ، یورپی یونین، او آئی سی اور تمام اسلامی ممالک غزہ و فلسطین پر اسرائیلی بربریت اور ظلم و جبر رکوانے میں فیصلہ کن کردار ادا کریں۔

گرین ٹاؤن یونین کونسل 237 اور یو سی 238 میں فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کیساتھ  اظہار یکجہتی کیلئے ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ڈپو چوک تا خان چوک ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت مسلم لیگ ن کے رہنما اور ایم پی اے میاں عمران جاوید اور سینئر لیگی رہنما ساجدہ تارڑ نے کی۔ لیگی رہنما غلام نبی طور، رانا صفدر ، جمشید طور، شہباز طالب، حمزہ ملک، غیاث الدین بابر، اخلاق سردار، نعمان خان، اویس مغل، سرفراز اعوان، راشد بٹ، ملک سرفراز اعوان، شیخ آصف، ذوہیب خان، شاہد بٹ، خواجہ اظہر بٹ، اظہر بٹ، باؤ افتخار سمیت کارکنان موجود تھے۔ شرکاء نے ہاتھوں میں پوسٹر ٹھام رکھے تھے۔ لیگی کارکنان نے فلسطین کے جھنڈے لہرائے اور اسرائیل کیخلاف نعرے بازی کی۔

لاہور کے مختلف سرکاری وپرائیویٹ سکولوں کی جانب سے بھی ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں طلبہ و طالبات، اساتذہ اور سٹاف ممبران نے بھرپور شرکت کی۔ اس  موقع پر اساتذہ نے ریلی خطابات میں غزہ کے مظلوموں کیساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیلی بربریت کی مذمت کی۔ مقررین نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا غزہ کو ہتھیانے کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔ فلسطین مسلمانوں اور فلسطینیوں کا ہے، اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے، اسے کسی طور تسلیم نہیں کیا جا سکتا۔ اساتذہ کا کہنا تھا کہ پوری پاکستانی قوم اپنے مظلوم فلسطینی بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اور او آئی سی مسئلہ فلسطین کے حل کیلئے کردار ادا کریں۔

متعلقہ مضامین

  • سعودی عرب میں عمرہ زائرین کی بس کو حادثہ، متعدد پاکستانی خواتین جاں بحق
  • پوپ فرانسس کی جانب سے غزہ کی افسوسناک صورتحال کی مذمت
  • ریلوے میں بدانتظامی، مسافر ناراض، ری فنڈنگ میں ریکارڈ اضافہ
  • محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی کے شہریوں کیلیے بُری خبر کا الرٹ جاری
  • لیسکو چیف رمضان بٹ کا دورہ ’’نوائے وقت دفتر‘‘ ایم ڈی رمیزہ نظامی سے ملاقات 
  • ایدھی فاونڈیشن نے ایک اور طیارہ خرید لیا
  • ایدھی فاؤنڈیشن نے ایک اور طیارہ خرید لیا
  • تقریباً 67 ہزار افراد حج سے محروم‘پرائیویٹ طو رپرصرف 23 ہزار 620 افرادجائیں گے
  • لاہوریے فلسطینیوں کے حق میں سڑکوں پر نکل آئے، شہر بھر میں مظاہرے
  • ہیلتھ الائنس مظاہرین کا وزیراعلیٰ ہاؤس کی طرف مارچ‘ پولیس سے تصادم