ویب ڈیسک : وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا (کے پی کے ) علی امین گنڈاپور نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے 10ویں این ایف سی کمیشن کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا اور اس سلسلے میں خط بھی لکھ دیا۔

وزیراعلیٰ کے پی کے  علی امین گنڈاپور نے صدر پاکستان آصف علی زرداری کو خط  میں کمیشن کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ 25ویں آئینی ترمیم کے نتیجے میں سابقہ فاٹا کی 57لاکھ آبادی اب خیبرپختونخوا کا حصہ بن چکی ہے۔ فاٹا کو خیبرپختونخوا میں ضم کرنے کے باوجود اس کے حصے کے مالی وسائل مرکز کے پاس ہیں، ساتواں این ایف سی ایوارڈ 2010 میں جاری کیا گیا جس میں 25ویں ترمیم کے بعد کوئی ردوبدل نہیں کی گئی۔ 25ویں آئینی ترمیم کے بعد ساتویں این ایف سی ایوارڈ میں توسیع غیر آئینی، غیر قانونی اور غیرمناسب ہے، ساتویں این ایف سی ایوارڈ میں توسیع آئین کے آرٹیکل160 اور 25ویں آئینی ترمیم کی خلاف ورزی ہے۔

فیس بک میں بڑی تبدیلی کا اعلان

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ صوبے کو اس کا جائز حق نہ ملنے کی وجہ سے ساتویں این ایف سی ایوارڈ میں توسیع خیبرپختونخوا کے لیے قابل قبول نہیں لہٰذا مالیاتی کمیشن کا اجلاس فوری بلایا جائے۔صدرمملکت کو مخاطب کرکے انہوں نے کہا کہ ضم اضلاع کو اس کا جائز آئینی حق نہ ملنے کی وجہ سے وہاں ترقی اور امن وامان کے قیام اور استحکام جیسے معاملات میں رکاوٹ پیدا ہو رہی ہے۔خط میں کہا گیا ہے ضم اضلاع کی آبادی کو خیبرپختونخوا کا حصہ گردانتے ہوئے فوری طور پر اس کی بنیاد پر صوبے کو مالی وسائل کی فراہمی کی جائے

صائم ایوب پی ایس ایل 10 کا حصہ ہونگے یا نہیں؟ فیصلہ آج متوقع

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: ایف سی ایوارڈ علی امین گنڈاپور

پڑھیں:

تمام شعبوں میں میرٹ پہلی ترجیح رہے گی؛ علی امین گنڈاپور

سٹی 42 : خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ تمام شعبوں میں میرٹ پہلی ترجیح رہے گی۔

 علی امین گنڈاپور نے ڈیرہ اسماعیل خان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام لوگوں کا ڈیرہ جات فیسٹیول میں تعاون اور شرکت پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ تمام شعبوں میں میرٹ پہلی ترجیح رہے گی، ڈیرہ جات میں شامل تمام ایونٹس اب سالانہ ایونٹس بنادیے گئے ہیں۔

ہر وقت پیاس؛ سنگین مرض کی نشانی

انہوں نے کہا کہ  فیسٹیول میں ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کےلیے 10 ہزار روپے دینے کا اعلان کرتا ہوں، ڈیرہ جات میلہ پُرامن بنانے کےلیے پولیس کا کردار مثالی رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • احتجاج و پولیس پر تشدد: علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
  • اے ٹی سی لاہور نے علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری  کر دیئے
  • مزید آئینی ترمیم کی ضرورت نہ فوجی تنصیبات کو آگ لگانے پر ہارپہنائیں گے : اعظم تارڑ
  • غیرقانونی مائننگ نہیں ہونے دوں گا،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا  علی امین گنڈاپور
  • منرلز بل پر تنقید کے پیچھے پورا مافیا، عمران خان سے ملاقات میں بات کلیئر ہو جائےگی، علی امین گنڈاپور
  • علی امین گنڈاپور نے خیبرپختونخوا مائنز اینڈ منرل ایکٹ پر سوشل میڈیا بیانیہ اڑا دیا
  • 26 ویں آئینی ترمیم کے بعد مزید کسی ترمیم کی ضرورت نہیں: اعظم نذیر تارڑ
  • تمام شعبوں میں میرٹ پہلی ترجیح رہے گی، علی امین گنڈاپور
  • تمام شعبوں میں میرٹ پہلی ترجیح رہے گی؛ علی امین گنڈاپور
  • خرم شیر زمان کا سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں کی گئی ترمیم واپس لینے کا مطالبہ