Islam Times:
2025-04-21@23:19:50 GMT

ترکیہ، اکرم امام اوغلو کے وکیل کو گرفتار کر لیا گیا

اشاعت کی تاریخ: 28th, March 2025 GMT

ترکیہ، اکرم امام اوغلو کے وکیل کو گرفتار کر لیا گیا

اپنے وکیل کی گرفتاری پر استنبول کے مئیر کا کہنا تھا کہ کیا جمہوریت کے خلاف بغاوت کافی نہ تھی۔ پھر اس بغاوت کی بھینٹ چڑھنے والوں کو دفاع کا حق بھی نہیں دیتے۔ اسلام ٹائمز۔ آج ترکیہ کی پارلیمنٹ میں "ریپبلکن پیپلز پارٹی" کے نمائندے "توران تاشکین اوزر" نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے ایک ٹویٹ میں خبر دی کہ حکومت کی جانب سے استنبول کے گرفتار مئیر "اکرم امام اوغلو" کا عدالتی دفاع کرنے والے وکیل "محمد پهلوان" کو من گھڑت الزامات میں گرفتار کر لیا گیا۔ تُرک پراسیکیوشن سے وابستہ ایک مقامی اخبار نے بتایا کہ منی لانڈرنگ اور بعض مالیاتی قوانین کی خلاف ورزی کے الزام میں اکرم امام اوغلو کے وکیل کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔ جس پر فوری رد عمل دیتے ہوئے استنبول کے گرفتار مئیر نے کہا کہ کیا جمہوریت کے خلاف بغاوت کافی نہ تھی اور پھر اس بغاوت کی بھینٹ چڑھنے والوں کو دفاع کا حق بھی نہیں دیتے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے اکرم امام‌ اوغلو کو کرپشن کے الزام میں ترکیہ کی پولیس نے حراست میں لیا۔

ان کی گرفتاری کے بعد ہزاروں افراد کئی دنوں سے "استنبول"، "انقرہ"، "ازمیر" اور دیگر شہروں میں سڑکوں پر ہیں۔ قابل غور بات یہ ہے کہ اکرم امام‌ اوغلو، صدر "رجب طیب اردوغان" کے سب سے بڑے انتخابی حریف تصور کیے جاتے ہیں۔ تُرک عدلیہ نے انہیں بدعنوانی اور ان گروپوں سے تعلق رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے جنہیں انقرہ "دہشت گرد" قرار دیتا ہے۔ تاہم اکرم امام‌ اوغلو کی جماعت نے ان کی گرفتاری کو سیاسی مقاصد پر مبنی قرار دیا ہے۔ اُدھر ترک حکام کہتے ہیں کہ ان کی گرفتاری میں حکومت کا کوئی عمل دخل نہیں بلکہ عدلیہ نے آزادانہ طور پر یہ کارروائی کی ہے۔ ان کی گرفتاری پر ہونے والے مظاہروں کو کنٹرول کرنے کے لئے پولیس نے مرچ اسپرے، آنسو گیس اور واٹر کینن کا استعمال کیا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ان کی گرفتاری اکرم امام

پڑھیں:

وزیر اعظم شہباز شریف کل ترکیہ کے 2 روزہ دورے پر روانہ ہوں گے

فائل فوٹو۔

وزیر اعظم شہباز شریف کل ترکیہ کے 2 روزہ دورے پر روانہ ہو رہے ہیں۔ وزیر اعظم ترک صدر طیب ایردوان کی دعوت پر ترکیہ کا دورہ کر رہے ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی انکے ہمراہ ہوں گے۔

دورے کے دوران وزیراعظم اور ترک صدر رجب طیب ایردوان سے پہلے ون آن ون ملاقات کریں گے جس میں باہمی دلچسپی کے شعبوں میں ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا جائے گا۔

بعد میں وزیراعظم شہباز شریف اور صدر ایردوان مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ 

یاد رہے گذشتہ ماہ فروری میں ۔ HLSCC کا 7 واں اجلاس 12، 13 فروری 2025 کو اسلام آباد میں منعقد ہوا تھا اور صدر رجب طیب ایردوان اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے 7ویں اجلاس کی مشترکہ صدارت کی تھی جبکہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے 24 معاہدوں اور مفاہمت کی یاداشتوں پر دستخط کیے گئے تھے۔

دیرینہ اتحادیوں اور تزویراتی شراکت داروں کے طور پر پاکستان اور ترکیہ باقاعدہ اعلیٰ سطح کے تبادلوں کی روایت کو برقرار رکھتے ہیں، جو دونوں ممالک کے درمیان بھائی چارے کے غیر معمولی رشتوں کی عکاسی کرتے ہیں۔

دونوں ممالک نے باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تعاون اور ہم آہنگی کے لیے اعلیٰ سطح اسٹریٹجک کوآپریشن کونسل (HLSCC) کی شکل میں قیادت کی سطح کا طریقہ کار بھی تشکیل دے رکھا ہے۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں اس مضبوط مکالمے کے تسلسل کی نمائندگی کرتی ہے اور پاکستان اور ترکیہ کے درمیان کثیر جہتی شراکت داری کو مزید بلند کرنے کے مشترکہ عزم کو اجاگر کرتی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ ترکیہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مضبوط اور جاری شراکت داری کو اجاگر کرتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • وزیر اعظم شہباز شریف کل ترکیہ کے 2 روزہ دورے پر روانہ ہوں گے
  • ماہ رنگ بلوچ کی گرفتاری میں مزید 30 دن کی توسیع کردی گئی
  • وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر ترکیہ روانہ ہوں گے
  • ماہ رنگ بلوچ کی گرفتاری، مزید  30 دن کی توسیع کردی گئی
  • وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر ترکیہ روانہ ہوں گے
  • راشد لطیف نے 90 کی دہائی میں ٹیم میں ہونیوالی بغاوت سے پردہ اٹھادیا
  • لیاری سے کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار، اہم انکشافات متوقع
  • کوفہ، گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی حضرت علی علیہ السلام کے گھر ’’دار امام علی‘‘ پر حاضری
  • نجف، گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی حضرت علی علیہ السلام کے گھر ’’دار امام علی‘‘ پر حاضری
  • ہتک عزت دعویٰ: وزیراعظم کی ویڈیو لنک پر پیشی، عدالت کی بجلی بند