عیدالفطر کے روز ریلوے کے تمام ریزرویشن دفاتر بند رہیں گے
اشاعت کی تاریخ: 28th, March 2025 GMT
پاکستان ریلوے نے عیدالفطر کے روز تمام ریزرویشن دفاتر بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
ریلوے انتظامیہ کے اعلان کے مطابق عیدالفطر کے پہلے روز تمام ریزرویشن دفاتر بند رہیں گے اور اس سے دوسرے روز بھی صبح 8 بجے سےدوپہر 2 بجے تک بند رہیں گے۔
عیدالفطر کے دوسرے روز 2 بجے کے بعد تمام ریزرویشن دفاتر اپنے معمول کے مطابق کام کریں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news پاکستان ریزرویشن دفاتر ریلوے عیدالفطر.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان ریزرویشن دفاتر ریلوے عیدالفطر تمام ریزرویشن دفاتر عیدالفطر کے
پڑھیں:
کراچی سے راولپنڈی جانے والی ٹرین کے واش روم سے پھندا لگی لاش برآمد
لاہور میں تیزگام ٹرین کے واش روم سے نامعلوم شخص کی پھندا لگی لاش ملی ہے، ریلوے پولیس نے ورثاء کی تلاش شروع کردی۔
پولیس کے مطابق کراچی سے راولپنڈی جا نے والی تیزگام ایکسپریس لاہور ریلوے اسٹیشن پر رُکی تو اس کے ٹوائلٹ سے نامعلوم شخص کی پھندا لگی لاش ملی۔
مسافروں کی اطلاع پر ریلوے پولیس نے لاش تحویل میں لے لی، جاں بحق شخص کی عمر 60 سے 70 سال کے درمیان ہے۔
مسافر کے جسم پر تشدد کا کوئی نشان نہیں پایا گیا، پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کرکے ورثاء کی تلاش شروع کر دی ہے۔