اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے بیروت میں حزب اللہ کے ٹھکانے پر بمباری کی۔ جنگی طیاروں نے بیروت کے جنوبی ٹاؤن میں ڈرون طیاروں کے گودام کو تباہ کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی جنگی طیاروں نے لبنان کے دارالحکومت بیروت پر بمباری کی ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے بیروت کے جنوبی ٹاؤن میں کثیرالمنزلہ عمارت کو نشانہ بنایا، اسرائیلی فوج نے بمباری سے قبل تین مرتبہ وارننگ اسٹرائیکس بھی کیے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے جنوبی ٹاؤن کے الحدث علاقے کے شہریوں کو علاقہ خالی کرنے کے لیے خبردار کیا تھا۔ جس کے بعد بیشتر رہائشی محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہوگئے تھے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے بیروت میں حزب اللہ کے ٹھکانے پر بمباری کی۔ جنگی طیاروں نے بیروت کے جنوبی ٹاؤن میں ڈرون طیاروں کے گودام کو تباہ کر دیا۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ لبنان سے اسرائیل کے علاقوں پر راکٹوں کا حملہ جنگ بندی کی خلاف ورزی تھی، لبنانی حکومت جنگ بندی معاہدے کی شقوں کی پابندی کی ذمہ دار ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: جنگی طیاروں نے بیروت اسرائیلی فوج نے جنوبی ٹاؤن

پڑھیں:

کراچی: ٹینکر کی ٹکر سے 12 سالہ لڑکے کے جاں بحق ہونے کا مقدمہ درج

کراچی کے علاقے زمان ٹاؤن میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے لڑکے کے جاں بحق ہونے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق افسوسناک واقعہ کورنگی کے علاقے زمان ٹاؤن میں پیش آیا تھا جہاں گزشتہ روز واٹر ٹینکر کی ٹکر سے 12 سال کا فرحان جاں بحق ہوا تھا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈرائیور کو گرفتار کرکے واٹر ٹینکر تحویل میں لے لیا گیا ہے،  قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • اسرائیل نے مغربی کنارے میں 19 یہودی بستیوں کو قانونی حیثیت دے دی
  • رام‌ الله نے صیہونی کالونیوں کی تعمیر کے حوالے سے امریکی سفیر کا بیان مسترد کردیا
  • اسرائیل: کار پر فضائی حملے میں حماس کے اہم کمانڈر دو ساتھیوں سمیت شہید
  • اسرائیلی فوج کی غزہ سٹی میں کارروائی، حماس کے اہم کمانڈر کو شہید کرنے کا دعویٰ
  • اسرائیل کا حماس کے اہم ترین کمانڈر کو نشانہ بنانے کا دعویٰ؛ 3 شہادتیں
  • اسرائیل نے حماس کے اہم کمانڈر کو نشانہ بنایا، فضائی حملے میں 3 فلسطینی شہید
  • نواز شریف جدید پاکستان کے معمار ہیں، جنوبی ایشیا میں پہلی موٹروے انہی نے بنوائی: وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ
  • کراچی: ٹینکر کی ٹکر سے 12 سالہ لڑکے کے جاں بحق ہونے کا مقدمہ درج
  • ہماری اولین ترجیح صیہونی جیلوں سے اپنے قیدیوں کی رہائی ہے، لبنانی صدر
  • میانمار کے اسپتال پر حکومتی فورسز کی بمباری؛ 30 افراد ہلاک