جنوبی وزیرستان: دفعہ 144 نافذ ، ہوائی فائرنگ ، ڈبل سواری پر پابندی
اشاعت کی تاریخ: 28th, March 2025 GMT
جنوبی وزیرستان میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے آج جمعہ سے 5 اپریل تک دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع کے عوام کے تحفظ کیلئے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ڈپٹی کمشنر ناصر خان نے بتایا کہ چاند رات پر ہوائی فائرنگ، ون ویلنگ ، گاڑیوں میں کالے شیشے استعمال کرنے، ڈبل سواری اور اسلحہ کی نمائش پر بھی پابندی عائد ہو گی۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سیکشن 188 کے تحت قانونی کارروائی ہو گی.
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
کراچی سمیت سندھ بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251213-08-18
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) حکومت سندھ نے کراچی سمیت صوبے بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں مزید ایک ماہ کی توسیع کردی۔محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا جس کے مطابق دفعہ 144 کا نفاذ 12 جنوری 2025 ء تک رہے گا۔نوٹی فکیشن کے مطابق دفعہ 144 کے تحت عوامی اجتماعات، جلوس، احتجاج، مظاہرہوں اور ریلیوں پر پابندی ہوگی اور خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی۔