کِن ممالک میں شوال کا چاند 29 مارچ کو نظر آنے کا امکان ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 28th, March 2025 GMT
ویب ڈیسک: جیسے جیسے رمضان المبارک اختتام کی جانب گامزن ہے تو اس بات تجسُس بڑھتا جارہا ہے کہ اس بار 29 روزے ہوں گے یا ماہِ صیام 30 روزوں پر مشتمل ہو گا۔
شوال کے چاند سے متعلق مختلف ممالک کے مقامی محکمہ موسمیات، ماہرین فلکیات نے اپنی اپنی پیشگوئی کر دی ہے جب کہ عالمی فلکیاتی ادارے کا دعویٰ بھی سامنے آ چکا ہے۔
پاکستان
ماہر فلکیات اور محکمہ موسمیات نے پاکستان میں رمضان 29 دن کا ہونے اور شوال کا چاند 30 مارچ کو نظر آنے کی پیشگوئی کر رکھی ہے۔
فیس بک میں بڑی تبدیلی کا اعلان
تاہم بعض ممالک جیسے موریتانیہ، مراکش، الجزائر اور تیونس میں 29 مارچ کو جزوی سورج گرہن ہوگا۔ اس لیے ان ممالک میں روایتی چاند رویت کے مطابق 30 مارچ بروز اتوار کو عید منانے کا فیصلہ کیا جا سکتا ہے۔
بھارت
فلکیاتی تجزیوں کے مطابق 30 مارچ 2025 کو چاند نظر آنے کا امکان ہے جس کی بنیاد پر عید الفطر 31 مارچ 2025 بروز پیر کو منائی جائے گی۔
تاہم حتمی تاریخ کا اعلان بھارت کی مرکزی رویت ہلال کمیٹی چاند کی رویت کی تصدیق کے بعد کرے گی۔
صائم ایوب پی ایس ایل 10 کا حصہ ہونگے یا نہیں؟ فیصلہ آج متوقع
سعودی عرب
سعودی ماہرین فلکیات کی نئی پیشگوئی سامنے آئی ہے جس میں امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ سعودی عرب میں شوال کا چاند ہفتہ 29 رمضان المبارک کو نظر آ سکتا ہے اور عیدالفطر اتوار 30 مارچ کو ہونے کا امکان ہے۔
عرب میڈیا نے سعودی ماہرین فلکیات کی پیشگوئی کو رپورٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہفتہ 29 رمضان کو دن 2 بجے نئے چاند کی پیدائش ہو گی اور سورج غروب ہونے کے بعد شوال کا چاند 8 منٹ تک افق پر رہے گا اور دیکھا جا سکے گا۔
سٹی @ 10 ، 28 مارچ ،2025
یواےای
اماراتی ماہر فلکیات اور فلکیاتی سوسائٹی کے چیئرمین، نیز عرب یونین برائے خلائی و فلکیات کے رکن ابراہیم الجروان نے انکشاف کیا کہ فلکیاتی حسابات کے عین مطابق 29 مارچ 2025ء بروز ہفتہ غروب آفتاب کے بعد شوال کا چاند نظر آنا ناممکن ہے۔
ان حسابات کی بنیاد پر، ایمریٹس آسٹرونومی سوسائٹی کا اندازہ ہے کہ رمضان المبارک کے 30 دن مکمل ہوں گے 30 مارچ بروز اتوار، مقدس مہینے کا آخری دن ہوگا۔ نتیجتاً، عید الفطر 31 مارچ بروز پیر کو ہونے کی توقع ہے۔
افغان سیٹیزن کارڈ ہولڈرز کی واپسی کے عمل میں صوبائی حکومتوں کو ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائیگا؛ وزیر داخلہ
کویت
فلکیاتی حسابات کی بنیاد پر کویت میں العجیری سائنسی مرکز نے اعلان کیا تھا کہ عید الفطر اتوار، 30 مارچ 2025 کو شروع ہونے کا امکان ہے۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: نے کا امکان ہے شوال کا چاند مارچ کو
پڑھیں:
کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات27دسمبر کو ہونگے،شیڈول جاری
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(رپورٹ: منیر عقیل انصاری) کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات برائے سال2026 کے لیے چیئرمین الیکشن کمیٹی پروفیسر ڈاکٹر توصیف احمد خان نے شیڈول جاری کر دیا ہے۔
چیئرمین الیکشن کمیٹی کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق صدر،نائب صدر،خزانچی،سیکرٹری،جوائنٹ سیکر ٹری،اور گورننگ باڈی کی7 نشستوں کے لیے کاغذات نامزدگی کے فارم 16 دسمبر 2025بروز منگل،شام 4 تا 7 بجے کراچی پریس کلب میں جمع کرائے جائیں گے۔
17دسمبر بروز بدھ 4 تا 5 بجے کاغذات نامزدگی کے لیے جمع ہونے والے فارم کا جائزہ لیا جائے گا،فارم کی جانچ پڑتال 19 دسمبر بروز جمعہ شام 5 بجے تک ہوگی۔
ابتدائی فہرست 21 دسمبر بروز اتوار شام 4 تا 6 بجے کراچی پریس کلب کے نوٹس بورڈ پر آویزاں کی جائے گی۔ جبکہ اعتراضات پر سماعت 20 دسمبر بروز ہفتہ شام 5 بجے تک ہوگی۔
حتمی فہرست 21 دسمبر بروز اتوار شام 5 بجے نوٹس بورڈ پر آویزاں کی جائے گی۔ انتخابی عمل سے امیدواروں کی دستبر داری 24 دسمبر بروز منگل شام 4 تا 7 بجے اور حتمی فہرست کا اجراء 24 دسمبر بروز منگل شام 7 بجے کیا جائے گی۔
کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات 2026 کے لیے پولنگ 27 دسمبر 2025 بروز ہفتہ صبح 9 تا شام 5 بجے بغیر کسی وقفے کے کراچی پریس کلب میں جاری رہے گی۔
بعد ازاں چیئرمین الیکشن کمیٹی پروفیسر ڈاکٹر توصیف احمد خان نتائج کا اعلان کریں گے۔
واضح رہے کہ کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات برائے سال 2026 کے لیے الیکشن کمیٹی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر توصیف احمد خان ہوں گے۔