وزیراعظم اور معاشی ٹیم کی کاوشوں سے مہنگائی کم ترین سطح پر آ گئی ہے ، عظمی بخاری WhatsAppFacebookTwitter 0 28 March, 2025 سب نیوز

لاہور(آئی پی ایس )صوبائی وزیر اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ٹیم کی کاوشوں سے مہنگائی کم ترین سطح پر آ گئی ہے۔ڈی جی پی آر میں صوبائی وزیر اطلاعات عظمی بخاری نے وزیراعلی کی معان خصوصی برائے پرائس کنٹرول سلمی بٹ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان میں قیمتوں میں کمی ہر حکومت کیلئے ایک چیلنج ہوتا ہے، صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری تھی کہ اشیا کی قیمتوں کو کم کرے، وزیراعلی مریم نواز کی حکومت نے رمضان میں عام آدمی کیلئے جو کام کئے وہ قابل تعریف ہیں

پنجاب حکومت نے پرائس کنٹرول کیلئے کوششیں کی ہیں۔عظمی بخاری نے کہا ہے کہ کل پنجاب کابینہ نے 120 ایجنڈا آئٹم منظور کی ہیں، وزیراعلی مریم نواز نے کابینہ میں 15 لاکھ خاندانوں کو راشن کارڈ دینے کی منظوری دی، بھکر میں ایئرایمبولینس کی سہولت کیلئے منظوری دی گئی، پنجاب میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ بننے جا رہا ہے۔وزیر اطلاعات پنجاب نے مزید کہا ہے کہ جنسی جرائم کیلئے سپیشل کرائم یونٹ بنایا جائے گا، باقاعدہ سائنسی طریقے سے انویسٹی گیشن ہو گی، ملزمان کو سزائیں دلوانا وزیراعلی مریم نواز کے ایجنڈے میں شامل ہے، وزیراعلی خصوصی افراد کیلئے سپیشل کارڈ جاری کرنے کا حکم دیا ہے، انہوں نے رمضان المبارک میں ہر چیز کو خود مانیٹر کیا ہے۔اس موقع پر وزیراعلی کی معان خصوصی برائے پرائس کنٹرول سلمی بٹ نے کہا ہے کہ وزیراعلی مریم نواز کی جانب سے رمضان نگہبان پیکیج سے 30 ارب روپے ریلیف کی مد میں دیا گیا، 26 لاکھ سے زائد خاندان کیش وصول کر چکے ہیں، سلسلہ ابھی جاری ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں 80 سے زائد رمضان سہولت بازار لگائے، ابھی تک 1 کروڑ 26 لاکھ لوگ رمضان سہولت بازاروں کا دورہ کر چکے ہیں، 60 لاکھ کلوگرام سے زائد سبزیاں اور پھل فروخت ہوئے۔سلمی بٹ کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے بھی رمضان میں بہترین کارکردگی دکھائی، پنجاب فوڈ اتھارٹی نے 86 ہزار سے زائد سحری اور افطاری کے پوائنٹس کو چیک کیا، بہت سارا دودھ، ہزاروں ایکسپائرڈ سموسہ پٹیاں تلف کی گئیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایسا نہیں کہ ہم کمروں میں بیٹھ کر ڈی سی، اے سی سے پوچھتے رہے، ہم خود فوڈ پوائنٹس اور گرانڈ میں گئے، باقی صوبوں میں اشیا کی کوالٹی پر بہت بات ہوتی ہے، پنجاب میں اشیا کی کوالٹی پر کوئی شکایت کہیں سے رپورٹ نہیں ہوئی، پنجاب کے عوام نے پہلی بار دیکھا کہ کم قیمت کے ساتھ بہترین کوالٹی دی گئی۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: وزیراعلی مریم نواز نے کہا ہے کہ

پڑھیں:

مہنگائی 38 فیصد سے ایک اشاریہ 5 فیصد تک آگئی، پاکستان خوشحالی کی طرف گامزن ہے، وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور میں ٹریڈ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے زیر اہتمام ہیلتھ انجینیئرنگ اینڈ منرلز شو کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر سے ماہرین اور کاروباری شخصیات کو دیکھ کر خوشی ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ترقی اور خوشحالی کی طرف گامزن ہے، ہماری 60 فیصد سے زیادہ آبادی 15 اور 30 سال کے درمیان ہے، یہ ذہین نوجوان ہیں، اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو قیمتی قدرتی وسائل سے نوازا ہے، میں نے اسٹالز کا دورہ کیا جہاں نایاب پتھروں، معدنیا، زرعی مشینری، فارماسیوٹیکل مصنوعات رکھی گئی ہیں۔

انہوں نے غیرملکی سرمایہ کاروں کو کہا کہ آپ نے جو معاہدے کیے ہیں ہم سب کو مشترکہ خوشحالی کے سفر پر لے جائیں گے۔ آیے، ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ، ٹیکنالوجی اور جدت کی طرف بڑھیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں مہنگائی 38 فیصد سے ایک اشاریہ 5 فیصد تک آگئی ہے، پالیسی ریٹ 22.5 فیصد سے 12 فیصد تک آگئی ہے، توانائی کے شعبے میں بجلی کی قیمتوں میں 7 روپے فی یونٹ کمی کردی ہے، یہ سب کچھ سرمایہ کاری کے لیے بہترین موقع فراہم کررہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • بلاول کو پنجاب کے کسان کا خیال آگیا لیکن سندھ کے کسان کی بات نہیں کی، عظمی بخاری
  • پنجاب میں حالات خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی، عظمی بخاری
  • سندھ کا پانی پنجاب نہیں لے سکتا: عظمیٰ بخاری
  • مذہبی اشتعال افسوسناک: عظمیٰ بخاری ’’پنجابی ثقافت دیہاڑ‘‘ کی تقریبات ختم 
  • ریاست اپنی جگہ لیکن کسی کی زندگی سےکھیلناقابل قبول نہیں:عظمیٰ بخاری
  • فوڈ چین پر حملہ اچھی بات نہیں، عظمیٰ بخاری
  • فلسطین اور غزہ کے نام پر لوگوں کی املاک کو نقصان پہنچایا جارہا ہے: عظمیٰ بخاری
  • یہ وقت جھوٹے بیانات، شعبدہ بازی کا نہیں، عوامی خدمت کا ہے: عظمیٰ بخاری 
  • سب صحافیوں کو 5 مرلے کا پلاٹ ملے گا،حکومت کابڑااعلان
  • مہنگائی 38 فیصد سے ایک اشاریہ 5 فیصد تک آگئی، پاکستان خوشحالی کی طرف گامزن ہے، وزیراعظم شہباز شریف