دہشتگردوں نے آج تک پی ٹی آئی کے کسی رہنما کو نشانہ نہیں بنایا، طلال چوہدری
اشاعت کی تاریخ: 28th, March 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف بیان دینے کے بجائے پی ٹی آئی اس کی حوصلہ افزائی کرتی ہے، دہشتگردوں نے آج تک پی ٹی آئی کے کسی رہنما کو نشانہ نہیں بنایا۔
اپنے ویڈیو بیان میں طلال چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ریڈ کارپیٹ بچھا کر دہشتگردوں کو آباد کیا، علی امین گنڈاپور ذمے داری نبھانے کے بجائے بہانے بناتے ہیں، وہ ایسا بیانیہ بناتے ہیں جس سے دہشت گردوں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے، سی ٹی ڈی کمزور ہونے کی وجہ سے ملک میں دہشت گردی ہوتی ہے۔
خیبر پختونخوا میں انوکھے ترقیاتی منصوبے ، صوابی میں "بے مقصد پل" تعمیر
طلال چوہدری نے کہا کہ پاک افغان بارڈر پر 1400 چوکیاں قائم ہیں، سرحد پر باڑ لگانے کا 92 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی جنگ دہشتگردوں کےخلاف ہے، ان کا قلع قمع کریں گے، حکومت کی اولین ترجیح صحت، تعلیم، امن و امان اور گورننس ہے۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: طلال چوہدری پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
محسن نقوی اور طلال چوہدری کا لیاقت بلوچ سے ٹیلیفونک رابطہ، غزہ مارچ سے متعلق گفتگو
اسلام آباد:
لاہور۔ جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ دونوں حکومتی ذمہ داران نے آج اسلام آباد میں یکجہتی فلسطین مارچ کے حوالے سے گفتگو کی۔
اس موقع پر لیاقت بلوچ نے کہا کہ حکومت کو کوئی حق نہیں کہ فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی مارچ کو روکے۔ جماعت اسلامی کا فلسطین سے اظہار یکجہتی مارچ پرامن ہوگا۔
لیاقت بلوچ نے مزید کہا کہ حکومت رکاوٹیں کھڑی کرکے پوری دنیا میں رسوا نہ ہو، حکومت آج اسلام آباد میں یکجہتی فلسطین ریلی روکنے سے اجتناب کرے۔
انہوں نے زور دیا کہ فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلئے کوئی نو گو ایریا نہ بنایا جائے۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ کویت کا اسرائیل سے تعلقات ختم کرنے کا اعلان پوری امت کی ترجمانی ہے۔