فیروز خان کی سابق اہلیہ علیزہ سلطان نے ڈیلی وی لاگنگ کیوں چھوڑ دی؟
اشاعت کی تاریخ: 28th, March 2025 GMT
طلاق کے بعد اداکار فیروز خان کی سابق اہلیہ علیزہ سلطان نے ماڈلنگ اور ڈیلی وی لاگنگ شروع کر دی تھی۔ وہ مختلف مواقع پر اپنے بچوں سلطان اور فاطمہ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کرتی رہتی تھیں۔ تاہم، کچھ وقت بعد انہوں نے ڈیلی وی لاگ بنانا بند کر دیا۔
ڈیلی وی لاگنگ بند کرنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے علیزہ سلطان کا کہنا تھا کہ وہ انٹرنیٹ پر اپنی زندگی کے حوالے سے بہت زیادہ پوسٹ نہیں کرتیں۔ انہوں نے کہا جو وی لاگ وہ کر رہی تھیں اس سے ان کی زندگی بے نقاب ہو رہی تھی۔ اور وہ زندگی کے بارے میں زیادہ باتیں بتا رہی تھیں کہ ان کی زندگی میں کیا ہو رہا ہے اس لیے انہیں وہ اچھا نہیں لگ رہا تھا۔
علیزہ سلطان کا کہنا تھا کہ ان کا پسندیدہ وی لاگر رجب بٹ ہے، لیکن وہ انہیں کبھی کبھی دیکھتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی خالہ رجب بٹ کی بہت بڑی فین ہیں اور انہوں نے خالہ کی وجہ سے ہی وی لاگ دیکھنا شروع کیا تھا۔
سنگل پیرنٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ بہت مشکل ہے کیونکہ آپ کو ماں اور بطاپ دونوں کی ذمہ داریاں نبھانی ہوتی ہیں اور یہ بولنا کہ میں صرف اتنا کر سکتا تھا وہ آپشن نہیں ہوتا۔ لیکن جب بچے بڑے ہو جاتے ہیں تو صبر کا پھل مل جاتا ہے۔
واضح رہے کہ علیزہ سلطان نے 2018 میں اداکار فیروز خان سے شادی کی تھی اور انہیں دو بچے ہیں۔
دونوں کے درمیان 2021 میں اختلافات پیدا ہوئے تھے اور ستمبر 2022 میں ان کے درمیان طلاق ہوگئی تھی۔ جس کے بعد فیروز خان اور ان کی سابقہ اہلیہ علیزا سلطان کے درمیان بچوں کی تحویل کے معاملے پر عدالت میں تصفیہ ہوا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
رجب بٹ علیزہ سلطان فیروز خان فیروز خان شادی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: علیزہ سلطان فیروز خان فیروز خان شادی علیزہ سلطان فیروز خان انہوں نے
پڑھیں:
کراچی میں رواں سال کے 110 روز میں مجموعی ٹریفک حادثات میں 289 شہری جاں بحق
کراچی:شہر قائد میں رواں سال کے دوران ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 289 تک پہنچ گئی۔
تفصیلات کے مطابق شاہ فیصل کالونی 4 نمبر میں ٹریفک حادثے میں نوجوان شدید زخمی ہوگیا جسے انتہائی تشویشناک حالت میں جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد زندگی کی بازی ہار گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 24 سالہ عماد کے نام سے کی گئی جو کہ راہگیر تھا جبکہ حادثہ پیر کی شب 8 بجے کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے شدید زخمی ہونے کے باعث پیش آیا تھا۔
حکام کے مطابق شہر قائد میں رواں سال 2025 کے دوران مختلف علاقوں میں اب تک جان لیوا ٹریفک حادثات میں مجموعی طور پر 289 افراد جاں بحق ہوگئے جس میں 224 مرد، 27 خواتین، 30 بچے اور 8 بچیاں شامل ہیں۔
ٹریفک حادثات میں مجموعی طور پر 3872 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جس میں 3129 مرد، 545 خواتین ، 151 بچے اور 47 بچیاں شامل ہیںْ
چھیپا فاؤنڈیشن کے جاری اعداد و شمار کے مطابق شہر قائد میں 110 روز میں اب تک ہیوی گاڑیوں کی ٹکر سے جان لیوا حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 92 ہوگئی۔ جس میں ٹریلر کی ٹکر سے 37 ، ڈمپر کی ٹکر سے 18 ، واٹر ٹینکر کی ٹکر سے 22 ، بس کی ٹکر سے 10 اور مزدا کی ٹکر سے 5 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔