چین برطانیہ کی جانب سے نام نہاد “ہانگ کانگ کے مسائل پر ششماہی رپورٹ” کی سختی سے مخالفت کرتا ہے، چینی وزارت خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 28 March, 2025 سب نیوز


بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں برطانوی حکومت کی جانب سے جاری کردہ نام نہاد”ہانگ کانگ کے مسائل کی ششماہی رپورٹ” کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ چین اپنے اندرونی معاملات میں مداخلت اور ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے میں انسانی حقوق اور قانون کی حکمرانی کو داغدار کرنے والی اس رپورٹ کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔

حقیقت یہ ہے کہ ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقہ افراتفری سے ترتیب اور پھر ترتیب سے خوشحالی کی طرف بڑھ چکا ہے۔ ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے میں سلامتی، جمہوریت اور لوگوں کی آزادی اور حقوق کا زیادہ مؤثر طریقے سے تحفظ کیا گیا ہے، اور اس کی ترقی کے امکانات انتہائی روشن ہیں۔ اس نے دنیا کو ایک محفوظ، آزاد، زیادہ کھلا اور زیادہ متوقع کاروباری ماحول فراہم کیا ہے۔ ہانگ کانگ میں رجسٹرڈ غیر مقامی کمپنیوں کی کل تعداد ریکارڈتاریخی بلندی پر پہنچ گئی ہے۔

کچھ لوگوں کو جلد از جلد نوآبادیاتی سوچ سے باہر نکلنا چاہیے، چین کی خودمختاری کا احترام کرنا چاہیے، ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے میں قانون کی حکمرانی کا احترام کرنا چاہیے، ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے میں عدالتی مقدمات کی سماعت پر غیر ذمہ دارانہ ریمارکس دینا بند کرنا چاہیے، اور ہانگ کانگ میں خلل ڈالنے والوں کو پناہ دینا اور ان کی سپورٹ بند کرنی چاہیئے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ہانگ کانگ

پڑھیں:

کوہلی نے زیادہ آئی پی ایل ففٹیز کے ریکارڈ میں وارنر کو پیچھے چھوڑدیا

کراچی:

ویرات کوہلی نے آئی پی ایل میں زیادہ ففٹیز بنانے کا ریکارڈ ڈیوڈ وارنر سے چھین لیا۔

کوہلی اب تک 260 میچز میں 67 بار نصف سنچری مکمل کرنے میں کامیاب رہے۔ انہوں نے یہ کارنامہ اتوار کو رائل چیلنجرز بنگلورو کی جانب سے پنجاب کنگز کیخلاف انجام دیا۔ 

ان سے قبل آئی پی ایل سے 15 برس منسلک رہنے والے سابق آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر نے دہلی اور سن رائزرز کی جانب سے 184 میچز میں 66 ففٹیز بنائی تھیں۔

شیکھردھون (53)، روہت شرما (45)، لوکیش راہول (43) اور اے بی ڈی ویلیئرز (43) بھی فہرست میں شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

  •  پاکستان عالمی اسٹریٹجک مسائل پر تعمیری مکالمے کے لیے پرعزم ہے۔جنرل ساحر شمشاد مرزا
  • معیشت کی ترقی کیلئے کاروباری طبقے کے مسائل کا حل ضروری ہے: ہارون اختر خان
  • چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے “گلوبل چائنیز کمیونیکیشن پارٹنرشپ”میکانزم کا قیام
  • ایرانی وزیر خارجہ چین کا دورہ کریں گے ، چینی وزارت خارجہ
  • چین نے بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے  کے تصور پر عمل کیا ہے، وزارت خارجہ
  • چائنا میڈیا گروپ  کے  ایونٹ   “گلیمرس چائینیز   2025 ”  کا  کامیاب انعقاد 
  • کوہلی نے زیادہ آئی پی ایل ففٹیز کے ریکارڈ میں وارنر کو پیچھے چھوڑدیا
  • امریکہ اپنے تمام تجارتی شراکت داروں پر اندھا دھند محصولات عائد کر رہا ہے، چینی وزارت تجارت
  • غزہ کی صورت حال “ڈرامائی اور افسوسناک” ہے، پوپ فرانسس
  • “سابق کپتان کا نام اسٹیڈیم کے اسٹینڈ سے ہٹایا جائے” درخواست موصول ہوگئی