اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2025ء) آئی ایم ایف نے پاکستان کو 1.3 ارب ڈالر کلائمیٹ فنانسنگ کے تحت ملنے کی تصدیق کر دی۔آئی ایم ایف ڈائریکٹر کمیونیکیشن جولی کوزیک نے پریس کانفرنس کے دوران کہاکہ پاکستان کے ساتھ ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسیلٹی پروگرام اور کلائمیٹ فنانسنگ پر الگ الگ فنڈز کی فراہمی پر بات چیت ہوئی۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر کمیونیکیشن آئی ایم ایف نے کہاکہ پاکستان کے ساتھ کلائمیٹ فنانسنگ پر بات چیت کامیاب رہی،کلائمیٹ فنانسنگ کے تحت پاکستان کو 1.

3 ارب ڈالر ملیں گے۔

کلائمیٹ فنانسنگ کے تحت پاکستان کو 28 ماہ کے عرصے میں 1.3 ارب ڈالر فراہم کیے جائیں گے۔پاکستان کے ساتھ37 ماہ کا ایکسٹنڈڈ فنڈ فیسی لیٹی پروگرام ستمبر میں طے ہو چکا ہے،پاکستان کو ای ایف ایف پروگرام میں 7 ارب ڈالر اقساط میں ملنے ہیں۔دوسری جانب آئی ایم ایف اب اگلے مالی سال 26-2025 کے وفاقی بجٹ کی نگرانی کرے گا اور بجٹ کو حتمی شکل دینے کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم وفد 4 اپریل کو پاکستان کا دورہ کرے گا۔

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کلائمیٹ فنانسنگ کے تحت ا ئی ایم ایف پاکستان کو ارب ڈالر

پڑھیں:

سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے جس سے سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 8100 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

ملک میں فی تولہ سونا 8100 روپے اضافے کے بعد 357800 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 6944 روپے اضافے کے بعد 306755  روپے کا ہو گیاہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 281202  روپے ہوگئی۔

جبکہ عالمی بازار میں سونا 69 ڈالر اضافے کے بعد 3395 ڈالر فی اونس کا ہوگیاہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ڈالر سونے کی قیمت سونے کی قیمت میں اضافہ فی تولہ سونا

متعلقہ مضامین

  • سندھ اور پنجاب بارڈر پر کینالز کے خلاف دھرنا، 15 لاکھ ڈالرز کا مال خراب ہونے کا خدشہ
  • حکومت کو ملنے والی غیرملکی امداد میں کمی آگئی
  • وفاقی حکومت نے پاکستان کے نوجوانوں کی سماجی و معاشی خودمختاری کے لیے درجنوں پروگرامز شروع کیے ہیں،چیئرمین یوتھ پروگرام رانا مشہود
  • ٹک ٹا کر پتلو دبئی ایئرپورٹ پر گرفتار، رجب بٹ نےبھی تصدیق کردی
  • سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ
  • راولپنڈی میں گھر کے باہر کھیلتے ہوئے لاپتہ ہونے والی 5 سالہ بچی پُراسرار طور پر جاں بحق
  • سینئر امریکی عہدیدار کی امریکا، ایران جوہری مذاکرات میں 'بہت مثبت پیش رفت' کی تصدیق
  • فلم ویلکم کے اداکار کا اکشے کمار کے ملازموں سے بھی کم معاوضہ ملنے کا انکشاف
  • پاکستان کی آئی ٹی برآمدات تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
  •  56 اسلامی ممالک نے حمیت کا جنازہ نکال دیا، اسرائیل کا ہدف پاکستان کا نیوکلیئر پروگرام ہے، حافظ نعیم الرحمن