وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ سے آسٹریلین ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات، منرلز کانفرنس میں شرکت کی خواہش کا اظہار
اشاعت کی تاریخ: 28th, March 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2025ء) وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ سے آسٹریلین ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے ملاقات کی۔وزارت قانون وانصاف کے ترجمان کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے حالیہ سکیورٹی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے جعفر ایکسپریس واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا۔
انہوں نے بتایا کہ آسٹریلوی حکومت بلوچستان میں مائننگ کے شعبے میں دلچسپی رکھتی ہے اور اس حوالے سے منعقد ہونے والی منرلز کانفرنس میں شرکت کی خواہاں ہے۔ اس موقع پر وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے یقین دلایا کہ وفاقی حکومت اس شعبے میں سرمایہ کاری اور ترقی کے لئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے جبکہ معیشت کو مستحکم بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔(جاری ہے)
ملاقات میں انسانی حقوق اور ان کے تحفظ کے حوالے سے بھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ آسٹریلین ہائی کمشنر نے وزیرِ قانون کی بطور وزیرِ انسانی حقوق کی گئی کاوشوں کو سراہا اور قومی کمیشن برائے انسانی حقوق کے حوالے سے پیش رفت کا خیر مقدم کیا۔مزید برآں، ملاقات میں قانونی معاملات پر بھی بات چیت کی گئی، جس میں دوطرفہ تعاون کے امکانات اور عدالتی نظام کے حوالے سے اقدامات پر غور کیا گیا۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ہائی کمشنر حوالے سے
پڑھیں:
پی پی سے معاملات کا حل افہام و تفہیم سے چاہتے ہیں، عطا تارڑ
فائل فوٹووفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ معاملات کو افہام و تفہیم سے حل کرنا چاہتے ہیں۔
میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کے بیان کا خیرمقدم کیا۔
عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ آئین و قانون کے مطابق کسی صوبے کا پانی کسی دوسرے کو نہیں جا سکتا، اتحادیوں کے تحفظات دور کرنا ہمارے فرائض میں شامل ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ پانی کی تقسیم انتظامی معاملہ ہے، اس پر سیاست نہیں ہونی چاہئے۔
دوسری جانب وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ سندھ میں سیاسی جماعتوں کے احتجاج کا ہدف نہریں نہیں پیپلزپارٹی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے بیانات سے قوم کو زیادہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔