میانمار (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28 مارچ 2025) میانمار میں 7.7 شدت کے زلزلے نے تباہی پھیلا دی جس کے نتیجے میں درجنوں عمارتیں زمین بوس ہو گئیں۔ بڑی تعداد میں ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ زلزلے کے جھٹکے تھائی لینڈ اور چین تک محسوس کئے گئے۔ میانمار کے وسطی حصے میں مقامی وقت کے مطابق 12:50 بجے 7.

7 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا، جس کے بعد 6.8 شدت کا آفٹرشاک بھی آیا۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق، زلزلے کا مرکز سگائنگ شہر سے 16 کلومیٹر شمال مغرب میں اور 10 کلومیٹر کی گہرائی پر تھا۔ بین الاقوامی میڈیا ذرائع کے مطابق زلزلے کے جھٹکے شمالی تھائی لینڈ تک محسوس کیے گئے، جہاں دارالحکومت بنکاک میں عمارتیں گر گئیں جس کے ملبے تلے 43 افراد دب گئے۔ بنکاک میں سڑکوں پر دراڑیں پڑ گئیں جس کے بعد میٹرو اور ریل کی سروسز معطل کر دی گئیں، جبکہ چین کے صوبے یونان میں بھی زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ کیے گئے۔

(جاری ہے)

چین کے ارضیاتی مرکز نے یونان میں زلزلے کی شدت 7.9 بتائی جا رہی ہے۔ خبر رساں  ایجنسی ’رائٹرز‘ کے مطابق طاقتور زلزلے کے بعد تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک میں افراتفری پھیل گئی، کئی عمارتیں منہدم ہوگئیں۔ بنکاک میں عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ لوگ خوف و ہراس کے عالم میں سڑکوں پر نکل آئے جن میں سے زیادہ تر ہوٹل کے مہمان تھے جنہوں نے غسل خانے اور تیراکی کے ملبوسات پہن رکھے تھے۔

میانمار کی جانب سے فوری طور پر نقصانات کے بارے میں کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔ میانمار کے فائر سروسز ڈپارٹمنٹ کے ایک افسر نے ’رائٹرز‘ کو بتایا کہ ’ہم نے تلاشی کا کام شروع کر دیا ہے اور یانگون کے ارد گرد جا کر ہلاکتوں اور نقصانات کا جائزہ لیا جارہا ہے، اب تک ہمارے پاس کوئی اطلاع نہیں ہے۔‘ منڈلے سے سوشل میڈیا پوسٹس میں منہدم عمارتوں اور سڑکوں پر ملبہ بکھرے ہوئے دکھایا گیا ہے، ’رائٹرز‘ فوری طور پر ان پوسٹس کی تصدیق نہیں کرسکا۔ ینگون میں رابطہ کرنے والے عینی شاہدین کے مطابق ملک کے سب سے بڑے شہر ینگون میں بہت سے لوگ عمارتوں سے باہر نکل آئے۔

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے زلزلے کے کے مطابق

پڑھیں:

سرگودھا: شادی کے نام پر دھوکا، 4 افراد کیخلاف تحقیقات جاری

سرگودھا میں شادی کے نام پر دھوکا دینے پر 3 خواتین سمیت 4 افراد کیخلاف درخواست پر تحقیقات جاری ہیں۔

پولیس کے مطابق شہری کے ساتھ واقعہ 16اپریل کو پیش آیا، متاثرہ شہری کا کہنا ہے کہ بارات لے گیا تو دلہن کے گھر پر تالا لگا تھا۔

پولیس کے مطابق متاثرہ شہری نے دلہن کو ایک لاکھ روپے نقد دیے تھے، شاپنگ بھی کرائی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • زلزلہ کی پیش گوئی کرنا ممکن نہیں ، ڈائریکٹر زلزلہ پیما مرکز
  • 2010ءسے 2020ء کے دوران پاکستان میں 430 زلزلے آئے: شیری رحمان
  • کینال پر احتجاج گراؤنڈز میں کریں، سڑکوں کو بند نہ کریں: شرجیل میمن
  • غزہ کی پٹی میں اسرائیل کے نئے حملے ، گھر دھماکوں سے تباہ ، ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ
  • کراچی میں رواں سال کے 110 روز میں مجموعی ٹریفک حادثات میں 289 شہری جاں بحق
  • کراچی میں زلزلے کا خدشہ!
  • سرگودھا: شادی کے نام پر دھوکا، 4 افراد کیخلاف تحقیقات جاری
  • اجیت کور: لاہور کی سڑکوں پر جن کی یادوں کا سفر جاری رہا
  • باجوڑ میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعے میں درجنوں بکریاں ہلاک
  • پنجاب میں غیر معمولی ہیٹ ویو کا خدشہ