لاہور: کمسن بچی سے زیادتی کی کوشش، ملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 28th, March 2025 GMT
-— فائل فوٹو
پولیس نے لاہور میں تھانہ غالب مارکیٹ کے علاقے میں کمسن بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق تھانہ غالب مارکیٹ کے علاقے میں ملزم بلال نے 5 سالہ کمسن بچی سے زیادتی کی کوشش کی۔
پولیس نے مانسہرہ میں 8 سال کی بچی کو اغوا اور زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ۔
ایس پی اخلاق تارڑ نے بتایا ہے کہ سدرہ گلی میں کھیل رہی تھی جسے ملزم نے ورغلا کر زیادتی کی کوشش کی، بچی کے شور کرنے پر ملزم نے فرار ہونے کی کوشش کی۔
پولیس نے بروقت کارروائی کر کے ملزم بلال کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بچی سے زیادتی کی کوشش
پڑھیں:
شادی کی تقریب سے واپسی پر چلتی کار میں جنسی زیادتی کی کوشش، مزاحمت پر 26 سالہ مہندی آرٹسٹ قتل
بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر لکھنؤ میں 26 سالہ بیوٹیشن کو مبینہ طور پر اس وقت قتل کردیا گیا جب وہ شادی سے واپس آرہی تھی۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق لڑکی کی گردن میں چھرا گھونپا گیا جب کہ اس نے چلتی کار میں جنسی زیادتی کی کوشش کے دوران مزاحمت کی۔
رپورٹ کے مطابق تین افراد پر خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کا الزام عائد کیا گیا ہے، ملزمان میں سے 2 کو گرفتار کر لیا گیا جب کہ تیسرا تاحال لاپتا ہے۔
رپورٹ کے مطبق سدھانشو نامی شخص نے مہندی آرٹسٹ کو شادی میں مدعو کیا تھا، اس نے خاتون کو لانے کے لیے کار بھیجی تھی۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ خاتون اور اس کی بہن کو تین آدمیوں نے کار میں اٹھایا اور انہیں سیدھے شادی کے مقام پر لے گئے۔
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ملزمان بہنوں کو ان کے گھر واپس لے جا رہے تھے، تینوں افراد نے مبینہ طور پر دونوں خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کی کوشش کی۔
متاثرہ لڑکی نے بتایا کہ جب اس کی بہن نے مزاحمت کی تو ایک شخص نے "اس کی گردن میں چھرا گھونپا۔
زندہ بچ جانے والی خاتون نے بتایا کہ کار ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر الٹ گئی جس کے بعد دونوں خواتین پھنس گئیں۔
جب تک مقامی لوگ مدد کے لیے آئے تب تک تینوں افراد فرار ہو چکے تھے۔
بہن نے الزام لگایا کہ ملزم نے پولیس کو واقعے کی اطلاع دینے پر اسے اور اس کے اہل خانہ کو جان سے مارنے کی دھمکی دیں۔
مقتولہ بیوٹیشن کے شوہر نے پولیس میں شکایت درج کرائی، قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا، لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا، مقتولہ کا 3 سالہ بیٹا ہے۔
پولیس نے 2 افراد کو گرفتار کرلیا جب کہ تیسرے ملزم کی تلاش جاری ہے۔