کوئٹہ: ڈبل روڈ بم دھماکے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج
اشاعت کی تاریخ: 28th, March 2025 GMT
کوئٹہ میں ڈبل روڈ دھماکے کے بعد کا منظر__فوٹو: اسکرین گریب
کوئٹہ میں ڈبل روڈ پر ہونے والے بم دھماکے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج کیا گیا۔
کوئٹہ میں ڈبل روڈ پر دھماکے کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق مقدمے میں انسداد دہشت گردی ایکٹ، قتل، اقدامِ قتل اور دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔
ڈبل روڈ پر گزشتہ روز پولیس وین کے قریب ہوئے دھماکے میں 3 افراد جاں بحق اور 21 زخمی ہوئے تھے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ڈبل روڈ پر
پڑھیں:
پولیس کی گاڑیاں جلانے کا مقدمہ: یاسمین راشد کی درخواست ضمانت کی سماعت
فوٹو: فائلانسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے جناح ہاؤس کے قریب چوک میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواست کی سماعت ہوئی۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے ڈیوٹی جج عرفان حیدر نے کیس کی سماعت کی جہاں پراسیکیوشن نے مقدمے کا ریکارڈ پیش کرنے کیلئے مہلت طلب کر لی۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ وکلا آئندہ سماعت پر ضمانت کی درخواست پر دلائل دیں۔
بعدازاں عدالت نے درخوات پر سماعت 22 اپریل تک ملتوی کردی۔