Islam Times:
2025-04-22@01:20:15 GMT

صوبائی حکومت نے ادویات کی کھیپ پاراچنار بھیج دی

اشاعت کی تاریخ: 28th, March 2025 GMT

صوبائی حکومت نے ادویات کی کھیپ پاراچنار بھیج دی

دو پروازوں کے ذریعے چار ہزار کلوگرام وزنی ادویات اور سو سے زائد مسافروں کو پشاور سے پاراچنار اور پاراچنار سے پشاور منتقل کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے پاراچنار میں عید کی تعطیلات کے دوران اسپتال آنے والے مریضوں کو ادویات کی بروقت فراہمی کے لئے ادویات کی ایک اور کھیپ بھیج دی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت نے ڈی ایچ کیو اسپتال پاراچنار کیلئے ادویات کی ایک اور کھیپ صوبائی ایئر ایمبولینس کے ذریعے پہنچا دی ہے، دو پروازوں کے ذریعے چار ہزار کلوگرام وزنی ادویات اور سو سے زائد مسافروں کو پشاور سے پاراچنار اور پاراچنار سے پشاور منتقل کیا گیا۔ مشیر صحت احتشام علی کہنا ہے کہ عید سے قبل ضروری ادویات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے بروقت اقدامات کیے گئے ہیں۔

اس ضمن میں نہ صرف ایمرجنسی ادویات پاڑہ چنار بھیجی گئیں بلکہ مریضوں اور دیگر مسافروں کو بھی منتقلی کی سہولت فراہم کی گئی تاکہ وہ عید اپنے گھروں میں مناسکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت کو کرم کی صورتحال کا بخوبی ادراک ہے، اور محکمہ صحت ہنگامی بنیادوں پر خدمات کی فراہمی کو یقینی بنا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ عید کے موقع پر ممکنہ ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے ایمرجنسی ادویات کی فراہمی کو ترجیح دی گئی ہے تاکہ مریضوں کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ادویات کی

پڑھیں:

عازمین حج کے لیے اہم خبر

اسلام آباد : عازمین حج کے لیے اہم خبر آگئی. ویکسین کی فراہمی کا آغاز آج سے ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق عازمین حج کے لئے ویکسین کی فراہمی کا آغاز آج سے ہوگا، یہ ویکسین اسلام آباد، لاہور، پشاور اور ملتان میں فراہم کی جائے گی۔کراچی، رحیم یار خان، سکھر، فیصل آباد اور سیالکوٹ میں 22 اپریل سے ویکسین فراہمی کا آغاز ہو گا۔کوئٹہ کے عازمین کو لازمی ویکسین لگانے کا آغاز 23 اپریل سے ہو گا جبکہ رحیم یار خان کا عارضی حاجی کیمپ 22 تا 24 اپریل تک کام کرے گا۔عازمین کرام متعلقہ کیمپوں میں لازمی ویکسین، ادویات اور تحائف وصول کریں گے جبکہ حج پرواز سے2  دن قبل متعلقہ حاجی کیمپ سے ٹکٹ اور دیگر چیزیں حاصل کرنا ہوں گی۔

خیال رہے سعودی حکومت سے معاہدوں اور ادائیگیوں میں تاخیر کی وجہ سے تقریباً 67,000 پاکستانی عازمین حج 2025 کی ادائیگی سے محروم ہو گئے ہیں۔

ان درخواستوں کے مسترد ہونے کی بڑی وجہ سعودی حکام کو بروقت بکنگ اور ادائیگیاں نہ کرنا تھا۔سعودی عرب نے اس سال پاکستان کے لیے 179,210 عازمین حج کا کوٹہ مختص کیا تھا، جس میں سرکاری اور نجی ٹور آرگنائزرز کے لیے 89,605 مقامات شامل تھے۔ تاہم پرائیویٹ اسکیم کے تحت صرف 14000 درخواستیں ہی قبول کی گئیں۔حج آپریٹرز نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے 67,000 عازمین حج کے لیے بکنگ کی تھی اور ان عازمین کے لیے 70 لاکھ ریال سعودی عرب بھیجے تھے۔

متعلقہ مضامین

  • پاراچنار، ضلع کرم میں پائیدار امن و امان کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد
  • عازمین حج کے لیے اہم خبر
  • پاراچنار، مجلسِ علمائے اہلبیتؑ کی جانب سے امن سیمینار کا انعقاد
  • پاکستان میں کون اتنا طاقتور ہے جو صحافیوں کو اسرائیل بھیج رہا ہے:حافظ نعیم الرحمن
  • پی ٹی آئی حکومت میں 6 ارب 23 کروڑ کہاں گئے؟ محکمہ صحت کا حیران کن انکشاف
  • صوبائی حکومت نے دو تعطیلات کا اعلان کر دیا
  • غیرملکی فوڈ چین پر توڑ پھوڑ کیس: 9 ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا
  • پاکستان سے ایک ارب 72 کروڑ ڈالر دیگر ممالک کو بھیج دیئے گئے
  • مجلس وحدت مسلمین کل بھی مظلومین پاراچنار کے ساتھ تھی اور آج بھی مظلومین کے ساتھ ہے، سید ناصر عباس شیرازی 
  • غیرقانونی افغان باشندوں کا انخلا، مزید 5 ہزار سے زائد افغانیوں کو بھیج دیا گیا