پختونخوا، معمولی نوعیت کے مقدمات میں قید 214 ملزمان جیلوں سے رہا
اشاعت کی تاریخ: 28th, March 2025 GMT
چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ سیشن ججز نے مختلف جیلوں کے دورے کیے اور اس دوران معمولی نوعیت کے جرائم میں ملوث قیدیوں کے کیس سن کر موقع پر فیصلہ جاری کیا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کی مختلف جیلوں میں معمولی نوعیت کے مقدمات میں قید 214 ملزمان کو رہا کردیا گیا۔ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ سیشن ججز نے مختلف جیلوں کے دورے کیے اور اس دوران معمولی نوعیت کے جرائم میں ملوث قیدیوں کے کیس سن کر موقع پر فیصلہ جاری کیا۔ رجسٹرار پشاور ہائی کورٹ آفس کے مطابق سینٹرل جیل پشاور سے 69، صوابی جیل سے 25 اور مردان سے 16 قیدی رہا کیے گئے۔ اسی طرح کوہاٹ سے 9، ہری پور سے 10، ڈی آئی خان جیل سے 11 قیدی رہا کردیے گئے ہیں، صوبے کی 34 جیلوں سے مجموعی طور پر 214 قیدی رہا کیے گئے ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
سپریم کورٹ نے ڈی لسٹ مقدمات سے متعلق نئی پالیسی تشکیل دیدی
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ نے ڈی لسٹ مقدمات کی فوری سماعت سے متعلق نئی پالیسی جاری کر دی۔ سپریم کورٹ نے انصاف کی فراہمی کو مؤثر اور بروقت بنانے کے لیے اہم پیش رفت کرتے ہوئے ڈی لسٹ ہونے والے مقدمات سے متعلق نئی پالیسی تشکیل دے دی ہے۔ ڈی لسٹ مقدمات کو اسی روز دستیاب بنچز کے سامنے سماعت کے لیے مقرر کیا جائے گا، جبکہ دستیاب بنچز ایسے مقدمات کی سماعت ساڑھے 11 بجے کے بعد کریں گے۔