رمضان المبارک کا آخری جمعہ، جمعۃ الوداع کی برکتیں اور قبلہ اول کی آزادی کے لیے دعاؤں کا دن
اشاعت کی تاریخ: 28th, March 2025 GMT
آج رمضان المبارک کا آخری جمعہ ہے جو اس مقدس مہینے کے اختتام کی خبر دے رہا ہے یہ بابرکت مہینہ جس میں ہر لمحہ اللہ کی بے شمار رحمتیں اور برکتیں نازل ہوتی رہیں اب رخصت ہونے کو ہے دنیا بھر کے مسلمان اس دن خصوصی عبادات کا اہتمام کر رہے ہیں جبکہ ملک بھر میں اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں ماہ رمضان کے آخری جمعے کو جمعۃ الوداع کہا جاتا ہے کیونکہ یہ دن ماہ صیام کے رخصت ہونے کی علامت ہوتا ہے اس دن کی خاص برکتوں اور روحانی فضیلت کی وجہ سے مسلمان بڑے ذوق و شوق کے ساتھ نماز جمعہ اور دیگر عبادات کا اہتمام کرتے ہیں رمضان المبارک کی آخری ساعتیں تیزی سے گزر رہی ہیں اور کسی کو علم نہیں کہ اگلے سال کس کے نصیب میں دوبارہ یہ مبارک لمحات آئیں گے اسی لیے آج کا دن نہ صرف شکرگزاری بلکہ روحانی جذبات سے بھی بھرپور ہوتا ہے یہ دن ایک اور پہلو سے بھی اہمیت کا حامل ہے آج پوری دنیا کے مسلمان قبلہ اول مسجد اقصیٰ کی آزادی کے لیے یوم القدس کے طور پر اس دن کو مناتے ہیں اور تجدید عہد کرتے ہیں کہ بیت المقدس کی آزادی کے لیے ہر ممکن جدوجہد جاری رکھیں گے مسجد اقصیٰ کو نہ صرف مسلمانوں بلکہ تمام آسمانی مذاہب کے لیے بھی مقدس مقام کا درجہ حاصل ہے قرآن کریم میں بھی اس کا ذکر موجود ہے اور اسے انبیاء کی سرزمین کہا جاتا ہے جہاں حضرت عیسیٰ علیہ السلام سمیت کئی انبیاء کرام تشریف لائے اس بابرکت دن کی مناسبت سے ہمیں خصوصی عبادات کے ساتھ ساتھ اللہ تعالیٰ سے دعا کرنی چاہیے کہ وہ ہمیں رمضان کی برکتوں سے مزید فیض یاب کرے اور مسجد اقصیٰ کی آزادی کے لیے ہماری کوششوں کو قبول فرمائے
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کی آزادی کے لیے
پڑھیں:
ظلم و جبر بھارت سے آزادی کا راستہ ہرگز نہیں روک سکتا, سرینگر میں پوسٹر چسپاں
دیواروں، ستونوں، کھمبوں وغیرہ پر چسپاں پوسٹروں میں لکھا ہے کہ شہداء کا خون ضرور رنگ لائے گا اور جموں و کشمیر بھارتی تسلط سے آزاد ہو گا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پوسٹر چسپاں کیے گئے ہیں جن کے ذریعے تحریک آزادی کو بھارت کے تمام تر ظلم و ستم اور اوچھے ہتھکنڈوں کے باوجود جاری رکھنے کے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آزادی پسند تنظیموں کی طرف سے سرینگر اور دیگر علاقوں میں چسپاں کیے گئے پوسٹروں میں لکھا ہے”ہم بھارتی جبر کا ڈٹ کر مقابلہ کریںگے، ظلم و جبر بھارت سے آزادی کا راستہ ہرگز نہیں روک سکتا، ہم بھارتی ظلم و جبر کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔“ دیواروں، ستونوں، کھمبوں وغیرہ پر چسپاں پوسٹروں میں لکھا ہے کہ شہداء کا خون ضرور رنگ لائے گا اور جموں و کشمیر بھارتی تسلط سے آزاد ہو گا۔ پوسٹر سماجی رابطوں کی سائٹوں ایکس، فیس بک وغیرہ پر بھی اپ لوڈ کیے گئے ہیں۔