وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں سیاسی و عسکری قیادت نے ملک دشمن مہم کا منہ توڑ جواب دینے کا فیصلہ کرلیا۔

حکومتی ذرائع کے مطابق دہشتگردی کے خلاف حکومت کے واضح اور دو ٹوک مؤقف پر وزیراعظم کی زیرِ صدارت وفاقی اور صوبائی قیادت کی بڑی بیٹھک ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں افغانستان میں دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہوں نے پاکستان کو دہشتگردی کا شکار بنا دیا، طارق فاطمی

ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ روز وزیراعظم ہاؤس میں اجلاس ہوا، جس میں عسکری و سول قیادت، چاروں صوبوں بشمول آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سے بھی نمائندے شریک تھے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جعفر ایکسپریس کے حملہ آوروں کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے میں کو ئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔ جبکہ روایتی اور ڈیجیٹل میڈیا پر ملک دشمن مہم کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

اجلاس میں نشینل ایکشن پلان کے تحت قومی بیانیے کو مضبوط کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

اجلاس میں قومی بیانیہ کمیٹی کو دہشتگردوں اور شر پسندوں کے سدباب کے لیے مؤثر اور سرگرم بیانیہ بنانے کی ہدایت دی گئی۔ اور فیصلہ کیا گیا کہ قومی بیانیے اور ملک کی سلامتی کے خلاف کسی بھی قسم کے مواد کا سدباب کیا جائے گا۔

اجلاس میں ملکی سلامتی اور ہم آہنگی کے لیے تمام صوبوں کا تعاون اور آپسی روابط بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ قومی بیانیے کو نوجوانوں تک پہنچانے کے لیے فلم اور ڈراموں میں ایسے قومی موضوعات اپنائے جائیں گے جس سے شرپسندوں کے بیانیے کا مؤثر مقابلہ ہوگا، چاروں صوبوں نے اس حوالے سے تعاون پر اتفاق کیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ قومی بیانئے کے لیے ڈیجیٹل میڈیا پر بھی مواد نشر کیا جائے گا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دہشتگردی کے منفی معاشرتی اثرات کو اجاگر کیا جائے، سوشل میڈیا پر جھوٹی خبروں کا سدباب کیا جائے گا، جبکہ ڈیپ فیک اور دیگر ذرائع سے بنائی گئی جھوٹی معلومات اور مواد کا مستند معلومات سے بھرپور جواب دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں حکومت دہشتگردی کے خلاف جنگ پر اتفاق رائے کے لیے اپوزیشن کو ساتھ ملائے، لیفٹیننٹ جنرل (ر) غلام مصطفیٰ

اجلاس میں قومی نصاب میں دہشتگردی کے حوالے سے آگاہی شامل کی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اعلیٰ سطح اجلاس دہشتگردی دہشتگردی کا مقابلہ سیاسی و عسکری قیادت قومی نصاب منہ توڑ جواب وزیراعظم ہاؤس وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اعلی سطح اجلاس دہشتگردی دہشتگردی کا مقابلہ سیاسی و عسکری قیادت منہ توڑ جواب وزیراعظم ہاؤس وی نیوز منہ توڑ جواب دہشتگردی کے کیا جائے پر اتفاق جائے گا کے لیے

پڑھیں:

بجلی   کے بلوں میں صارفین کو ریلیف دینے کا فیصلہ 

شاہد سپرا:لیسکو ودیگرکمپنیوں نے بجلی   کےبلوں میں صارفین کو اربوں روپےکاریلیف دینےکافیصلہ کر لیا۔

 تفصیلات کے مطابق  کمپنیوں کی مالی سال کےتیسرےکوارٹرکی مدمیں ریلیف دینےکی درخواستیں دائر کیں ،تقسیم کارکمپنیوں نے51ارب روپےکےریلیف پرمبنی درخواستیں دائرکیں ۔

نیپرا نے29اپریل کودرخواستوں پرسماعت مقررکر دی۔

کمپنیوں نےکیپسٹی چارجز، ٹرانسمیشن چارجزکی بنیادپرصارفین کوریلیف دینےکافیصلہ کیا، مالی سال کےتیسرےکوارٹرمیں جنوری، فروری اورمارچ کی بنیادپرریلیف ملےگا    ۔

ہر وقت پیاس؛ سنگین مرض کی نشانی

متعلقہ مضامین

  • ایف بی آر کا پاکستان کسٹمز کے گریڈ سولہ سے اوپر کے افسران کو مالی انعامات دینے کا فیصلہ
  • ججز ٹرانسفر کیس؛ وکیل درخواستگزار کو جواب الجواب دینے کیلیے مہلت مل گئی
  • جے یو آئی اجلاس:سیاسی جدوجہد جاری رکھنے اور سیاسی اتحاد میں نہ جانے کا فیصلہ
  • جے یو آئی اجلاس، کسی سیاسی اتحاد میں نہ جانے کا فیصلہ
  • جے یو آئی کا پی ٹی آئی سمیت کسی سیاسی اتحاد میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ
  • شادی سے قبل دلہا دلہن کا تھیلیسیمیا ٹیسٹ لازمی ہوگا؟ قائمہ کمیٹی اجلاس میں بحث
  • بجلی   کے بلوں میں صارفین کو ریلیف دینے کا فیصلہ 
  • وزیر مذہبی امور کا 67 ہزار عازمین کے حج پر جانے یا نہ جانے کے سوال کا جواب دینے سے گریز
  • وفاقی حکومت کا بجلی کی قیمت میں مزید ریلیف دینے کا فیصلہ
  • ورلڈ کپ کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم بھارت نہیں جائے گی: محسن نقوی