ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خط کا جواب دے دیا ہے یہ جواب عمان کے ذریعے امریکی قیادت تک پہنچایا گیا ہے ایرانی وزیر خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ ایران نے اپنے موقف کو برقرار رکھتے ہوئے دباؤ میں براہ راست مذاکرات نہ کرنے کا اعادہ کیا ہے، تہران کی جانب سے بھیجے گئے جواب میں موجودہ صورتحال اور امریکی صدر کے خط پر تفصیلی ردعمل دیا گیا ہے ایرانی نائب وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران ایٹمی پروگرام پر امریکا سے براہ راست مذاکرات نہیں کرے گا تاہم بلواسطہ بات چیت کے لیے تیار ہے ایران اپنی پالیسی پر قائم ہے اور کسی بھی دباؤ میں آ کر کوئی فیصلہ نہیں کرے گا دوسری جانب ایران نے اپنے سب سے بڑے زیر زمین میزائل بیس کو دنیا کے سامنے پیش کر دیا ہے اس پیشرفت کو ایران کی دفاعی طاقت کے مظاہرے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے رواں ماہ کے آغاز میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو خط لکھا تھا جس میں جوہری معاہدے پر مذاکرات کی خواہش ظاہر کی گئی تھی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدے پر بات چیت کے خواہاں ہیں اور ایرانی قیادت کو اس سلسلے میں خط بھیجا گیا ہے ان کا کہنا تھا کہ وہ امید رکھتے ہیں کہ مذاکرات ہوں گے کیونکہ یہ ایران کے مفاد میں بہتر ہوگا ہمیں کوئی ایسا قدم اٹھانا ہوگا جس سے ایک اور جوہری ہتھیار بنانے کا خطرہ ٹل سکے

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: امریکی صدر

پڑھیں:

ایران کے قونصل جنرل اکبر عیسیٰ زادے، پیٹرن ان چیف ایس ایم تنویر، صدر محمد اکرام راجپوت ، قازوین چیمبر کے صدر مہدی عبدیان کاٹی میں تین روزہ ایرانی سنگل کنٹری نمائش کا افتتاح کر رہے ہیں، زبیر چھایا، زبیر طفیل، حنیف گوہر، راشد صدیقی، اعجاز ذکی، طارق ملک و دی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251213-06-7

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • افغانستان کا ایران میں ہونے والے خصوصی علاقائی اجلاس میں شرکت سے انکار
  • تھائی لینڈ نے کمبوڈیا کے ساتھ جنگ بندی سے انکار کر دیا
  • ایران نے خلیج عمان میں آئل ٹینکر کو قبضے میں لے لیا، عملے کے 18 ارکان بھی گرفتار
  • ایران کے قونصل جنرل اکبر عیسیٰ زادے، پیٹرن ان چیف ایس ایم تنویر، صدر محمد اکرام راجپوت ، قازوین چیمبر کے صدر مہدی عبدیان کاٹی میں تین روزہ ایرانی سنگل کنٹری نمائش کا افتتاح کر رہے ہیں، زبیر چھایا، زبیر طفیل، حنیف گوہر، راشد صدیقی، اعجاز ذکی، طارق ملک و دی
  • کاٹی میں شاندارنمائش ،پاکستان سے تجارت کے دروازے کھل رہے ہیں ، ایرانی قونصل جنرل
  • کاٹی میں نمائش شاندار،پاکستان سے تجارت کے دروازے کھل رہے ہیں، ایرانی قونصل جنرل
  • ایران نے انسانی حقوق کی نوبیل انعام یافتہ کارکن نرگس محمدی کو گرفتار کرلیا
  • وزیر اعظم شہباز شریف کی ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات، دو طرفہ تعاون کے فروغ پر اتفاق
  • وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، تجارت اور عوامی روابط بڑھانے پر اتفاق
  • روس بھی جوہری ہتھیاروں میں کمی چاہتا ہے، ٹرمپ