ایکنک نے 1275 ارب روپے سے زائد مالیت کے 13 منصوبوں کی منظوری دیدی
اشاعت کی تاریخ: 28th, March 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )ایکنک نے 1275 ارب روپے سے زائد مالیت کے 13 منصوبوں کی منظوری دیدی۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایکنک کے 25 مارچ کے اجلاس میں 1275 ارب روپے کے 13 منصوبوں کی منظوری دی گئی، ان میں ٹرانسپورٹ، مواصلات، ریلوے، خلائی ٹیکنالوجی اور انفرا سٹرکچر کی تعمیر کے منصوبے شامل ہیں۔
اجلاس میں پاکستان ریلوے کی جانب سے زیادہ گنجائش والی ویگنوں اور مسافر کوچز کی خریداری، پاکستان کے آپٹیکل ریموٹ سنسنگ سیٹلائٹ منصوبے اور سڑک کے کئی بڑے منصوبوں کی بھی منظوری دی گئی۔
اس کے علاوہ سندھ سیلاب ایمرجنسی بحالی منصوبے کے پہلے مرحلے کےلئے نظر ثانی شدہ لاگت 88.
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایکنک نے لاہور، ساہیوال اور بہاولنگر موٹر وے منصوبے کےلئے436 ارب رو پے کی بھی منظوری دی۔
لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کی اجازت کیلئے دائر درخواست پر فیصلہ سنا دیا
مزید :ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: کی منظوری دی منصوبوں کی ارب روپے
پڑھیں:
لاہور ہائیکورٹ میں خود سوزی کرنے والے شہری کے خاندان کو نجی کمپنی نے 75 لاکھ روپے مالیت کے چیک دے دیے
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔21 اپریل ۔2025 )لاہور ہائیکورٹ میں خود سوزی کرنے والے شہری آصف جاوید کی 2 بیویوں کو نجی کمپنی نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر 75 لاکھ روپے مالیت کے چیک دے دیے ہیں تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خالد اسحاق نے درخواست کی سماعت کی، نجی کمپنی نے عدالت میں 75 لاکھ روپے مالیت کے چیک پیش کر دیے.(جاری ہے)
عدالت عالیہ نے 37 لاکھ 50 ہزار کے 2 چیک آصف جاوید کی 2 بیویوں کو دینے کی ہدایت کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی آصف جاوید نامی شہری کو نجی کمپنی نے 2016 مین برطرف کیا تھا، 2019 میں لیبر کورٹ نے سائل کی برطرفی کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر نوکری بحال کرنے کا حکم دیا تو نجی کمپنی نے لیبر کورٹ کا فیصلہ نیشنل انڈسٹریل ریلیشن کمیشن میں چیلنج کر دیا تھا 23 نومبر 2020 کو نیشنل انڈسٹریل ریلیشن کمیشن نے نجی کمپنی کی اپیل خارج کردی. نجی کمپنی نے دسمبر 2020 میں لاہور ہائیکورٹ میں کیس دائر کیا جس کے بعد سائل آصف جاوید کا کیس 2020 سے لاہور ہائیکورٹ میں زیر سماعت تھا شہری نے لاہور ہائیکورٹ کے باہر خود کو آگ لگالی تھی بعد میں وہ ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا تھا.