فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ’یوم القدس‘ آج منایا جائے گا
اشاعت کی تاریخ: 28th, March 2025 GMT
فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ’یوم القدس‘ آج منایا جائے گا WhatsAppFacebookTwitter 0 28 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد:پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسلمان فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے آج یوم القدس منائیں گے۔
قبلہ اول کی آزادی کے حق میں ریلیاں نکالی جائیں گی، اسرائیلی بربریت کا شکار فلسطینیوں کی حمایت میں تقاریب ہوں گی۔
مجلس وحدت المسلمین (ایم ڈبلیو ایم) کے تحت لاہور پریس کلب پر القدس کی یاد میں چراغاں اور تصویری نمائش کی گئی جس میں شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
علامہ باقر زیدی نے کہا کہ شہدائے راہ بیت المقدس کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔
کراچی میں یوم القدس کی ریلی نمائش چورنگی سے تبت سینٹر تک نکالی جائے گی، ٹریفک پولیس نے شہریوں کو ایم اے جناح روڈ کے بجائے متبادل روٹ استعمال کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: یوم القدس
پڑھیں:
وزارت مذہبی امور کا نجی حج ٹور آپریٹرز کیلئے شرائط سخت کرنے کا فیصلہ
سٹی 42 : وزارت مذہبی امور نے نجی حج ٹور آپریٹرز کے لیے شرائط سخت کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق پرائیویٹ حج ٹور آپریٹرز کی کوتاہی سے عازم حج سفر پر نہ جا سکا تو کمپنی کا لائسنس منسوخ کر دیا جائے گا۔ بروقت عازمین حج کی رقوم منتقلی میں ناکام حج ٹور آپریٹرز کا لائسنس منسوخ ہو گا۔
ذرائع وزارت مذہبی امور کے مطابق لائسنس منسوخ ہونے کے بعد کمپنی آئندہ حج ٹور آپریٹرز کے طور پر کام نہیں کرسکے گی۔ اور مالی بے ضابطگی پر متعلقہ حج ٹورآپریٹر کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی
15 دسمبر تک سروسز حاصل نہ کرنے والے آپریٹرز کا بقیہ کوٹہ سرکاری حج اسکیم میں تبدیل کر دیا جائے گا۔ عازمین حج کے لیے حج کے اخراجات جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 دسمبر مقرر کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزارت مذہبی امور کی جانب سے پرائیویٹ حج ٹور آپریٹرز کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ جس کے مطابق نجی حج آپریٹرز کو حج پیکج کی رقم متعلقہ سعودی اکاؤنٹس میں جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے اور منیٰ کی زمین، رہائشی عمارتوں کی سروسز 21 دسمبر تک مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
شدید دھند کے باعث موٹرویز ہرقسم کی ٹریفک کے لئے بند