موسلادھار بارش اور برفباری کے باعث لینڈ سلائیڈنگ، کئی سڑکیں بند
اشاعت کی تاریخ: 28th, March 2025 GMT
چترال(نیوز ڈیسک) موسلادھار بارش اور برفباری کے باعث لینڈ سلائیڈنگ، کئی سڑکیں بند
چترال میں موسلادھار بارشوں اور برفباری کے باعث لینڈ سلائیڈنگ سے متعدد علاقوں کی سڑکیں بند ہوگئیں۔چترال میں موسلادھار بارشوں اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے، جس کی وجہ سے سیکڑوں درخت اور درجنوں کچے مکانات بھی گرگئے۔
متعدد علاقوں میں بجلی بھی معطل ہوگئی ہے جبکہ خراب موسم کے پیش نظر شہریوں کو شیدد مشکلات کا سامنا ہے۔
چترال میں بارش اور برف باری کے باعث آڑو، بادام، ناشپاتی اور سیب کی فصلیں بھی تباہ ہوگئی ہیں۔ڈپٹی کمشنر کے مطابق خراب موسم کے پیش نظر ضلع بھر کے تمام اسکولوں میں 2 روز کی چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ کوہستان اور چلاس میں بھی موسلادھار بارش اور لینڈسلائیڈنگ سے شاہراہ قراقرم 3 مقامات سے بند ہوگئی۔
پارٹی میں کسی سطح پر فارورڈ بلاک نہیں بن رہا: چیئرمین پی ٹی آئی
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: موسلادھار بارش اور برفباری بارش اور کے باعث
پڑھیں:
دبئی کا وائرل چاکلیٹ، دنیا بھر میں پستوں کی قلت پیدا ہوگئی
DUBAI:دبئی کے مشہور چاکلیٹیئر فِکس کی جانب سے 2021 میں متعارف کرایا گیا چاکلیٹ بار Cant Get Knafeh of It دنیا بھر میں وائرل ہوچکا ہے اور اس کی مقبولیت نے عالمی منڈی میں پستے کی شدید قلت پیدا کر دی۔
اس چاکلیٹ کی خاص بات اس کا گاڑھا اور خوش ذائقہ کنافہ سے متاثرہ پستہ فِلنگ ہے جو صارفین کو دیوانہ بنا چکی ہے۔
یہ جنون دسمبر 2023 میں اس وقت شروع ہوا جب ایک ٹک ٹاک ویڈیو نے دھوم مچائی اور دیکھتے ہی دیکھتے 12 کروڑ سے زائد ویوز حاصل کرلیے۔
اس کے بعد دنیا بھر کے لوگ اس منفرد ذائقے کو آزمانے کے خواہشمند ہوگئے۔
دبئی جانے والے تو اصل چاکلیٹ حاصل کر سکے، لیکن باقی دنیا میں اس کی نقلیں تیار ہونا شروع ہو گئیں تاکہ عوام کی طلب پوری کی جا سکے۔